نیو یارک:ویلی سٹریم لانگ آئی لینڈ کے خوبصورت اور پاکستان وایشین کمیونٹی کے اکثریتی علاقے میں 16سینٹر کورٹ میں فیوژن گرل ذبح حلال میکسیکن فوڈ کا افتتاح کر دیاگیا۔جمعتہ المبارک کے بابرکت دن میں فیوژن گرل کے افتتاح کے موقع پر فیوژن گرل کے صدر اور مالک آصف بٹ،کمیونٹی ایکٹوسٹ علی رفاقت،اے آر وائی کے سینئر جرنلسٹ آصف جمال،آصف بٹ،ممتاز ریئلٹر محسن شاہ کے علاوہ کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی جہاں جمعہ کے دن آنے والے ہر فرد میں انتہائی خوش ذائقہ میکسیکن حلال فوڈ مفت تقسیم کی گئی۔تقریب اور گرینڈ اوپننگ کے افتتاح میں لانگ آئی لینڈ کی معروف سماجی شخصیت ملک خالد نے اہم کردار ادا کیا۔