نماز جنازہ میں سینکڑوں افراد کی شرکت
بروکلین نیو یارک کونی آئی لینڈ ایونیو سے منسلک خضر آٹوز کے مالک ممتاز پاکستانی امریکن بزنس مین اور پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز شخصیت احمد شریف کی چھوٹی ہمشیرہ گزشتہ دنوں رضائے الہیٰ سے وفات پا گئیں۔احمد شریف کی چھوٹی ہمشیرہ کی نماز جنازہ جامع مسجد مکی میں ادا کی گئی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں احمد شریف کی فیملی،عزیز واقارب کے علاوہ پنجاب آٹوز کے مالک حمید مغل، محمد شہباز،علامہ اقبال کمیونٹی سنٹر کے روح رواں ملک ناصر اعوان،چوہدری جاوید چیچی اور کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازیں مرحومہ و مغفورہ کا جسد خاکی پاکستان روانہ کر دیا گیا،پاکستانی امریکن کمیونٹی احمد شریف کی ہمشیرہ کی اس ناگہانی وفات پر اُن کے دکھ و درد میں برابر کی شریک ہے اور مرحومہ و مغفورہ کے لیے دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرماکرجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورمرحومہ کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے (آمین)۔