نیویارک: چوہدری جاوید چیچی کو صدمہ”پاکستان میں اہلیہ انتقال کر گئیں’ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔

نیویارک میں مقیم پاکستانی امریکن کمیونٹی کے معروف رہنما چوہدری جاوید چیچی کو گہرا صدمہ پہنچا ہے، ان کی اہلیہ پاکستان میں انتقال کر گئی ہیں إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ۔ ان کے قریبی عزیز و اقارب، دوست احباب اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان سے تعزیت کی ہے۔ کمیونٹی کی جانب سے دعا کی گئی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔