نیویارک:- ویلی سٹریم 1686،سینٹرل کورٹ ایلی سٹریم میں قاسم ذبیحہ حلال میٹ کا افتتاح جمعتہ المبارک کی نماز کے بعد کر دیا گیاجس میں کمیونٹی کی ایک بہت بڑی تعدا د نے شرکت کی اور قاسم ذبیحہ حلال کے چیف ایگزیکٹو اور کمیونٹی کی ممتاز اور معروف شخصیت ٗنیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کے اوگزیلری آفیسر راشد خان کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر معروف عالم دین کی جانب سے کمیونٹی کے بزنسز اور کمیونٹی کی بہتری کیلئے دعا بھی کی گئی۔
قاسم ذبیحہ حلال میٹ کی گرینڈ اوپنگ میں جہاں ناسا کاؤنٹی کے اوگزیلری آفیسر اور قاسم ذبیحہ حلال میٹ کے مالک راشد خان نے شرکت کی وہیں ناسا کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹیو بروس بلیک مین کے سینئر ڈائریکٹر پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز شخصیت چوہدری اکرم رحمانیہ،ناسا کاؤنٹی کے چیف ایگزیکٹیو کے ڈائریکٹر برائے ایشین افیئرعون مرتجذ نقوی، ممتاز رئیلٹراور پاکستانی امریکن بزنس مین محسن شاہ کے علاوہ درجنوں افراد نے شرکت کی۔ ۔تقریب کے اختتام پر شرکاء محفل کی تواضع خوبصورت مشروبات اور انواع و اقسام کے کھانوں سے کی گئی