بروکلین،نیویارک فلیٹ بش میں واقع کشمیری امریکن رہنماء خالد عمر کے خوبصورت پارٹی ہال میں بروکلین پیلس میں گزشتہ دنوں نیویارک سٹی کے مئیر کے انیشیٹو بریکنگ بریڈ بلڈنگ بانڈز کے حوالے سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں نیویارک کی ڈائیورس کمیونٹی نے شرکت کی اورباہم مل کر کھانا کھایا اور لطف اندوز ہوئے۔بریکنگ بریڈبلڈنگ بانڈزمیئر آف نیویارک سٹی کا ایک ایسا سلسلہ ہے جس کے تحت نیویارک کے مختلف قومیت کے لوگ باہم مل کر بیٹھتے ہیں ہیں اور میئر آف نیویارک سٹی کی جانب سے مختص کی گئی ایک خاص رقم کے تحت ان لوگوں میں بریکنگ بریڈبلڈنگ بانڈز کے حوالے سے دعوت کے طور پر کھانا تقسیم کیا جاتا ہے جس سے باہمی رشتے اورتعلقات مضبوط ہوتے ہیں۔تقریب میں اسمبلی ویمن جنیفرراجکمار،معروف کشمیری رہنماء اور کشمیری امریکن بزنس مین صغیر خان،خالد مغل،حاجی مشتاق، کونسل ویمن ڈمپل ولا بس اور سکھ رہنماء جسبیت سنگھ کے علاوہ پاکستانی امریکن کمیونٹی اور کشمیری امریکن کمیونٹی نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں کافی سیاستدانوں نے اپنی انتخابی مہم اور دیگر کمیونٹی کے معاملات پر روشنی ڈالی۔