بروکلین،نیویارک (منظور حسین سے)پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت معروف قلمکار اور سینئر جرنلسٹ چیز نیوزانٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو اور بین الاقوامی نان پرافٹ تنظیم ”سانجھا پنجاب“ کے صدر سید علمدار حسین شاہ عرف ایمی شاہ کو نیویارک اسٹیٹ اسمبلی کی اسمبلی وویمن جنیفر کمار نے سوشل میڈیا کا چیف کوآرڈی نیٹر مقرر کر دیا-ڈسٹرکٹ 38سے اسمبلی وویمن جنیفر نے سید علمدار حسین شاہ جو کہ نیویارک چیمبر آف سمال بزنس کے صدر بھی ہیں ان کو سوشل میڈیا ٹیم کا چیف کوآرڈینیٹر مقرر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہ اپنی قائدانہ صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے
فائنل فوٹو