نیویارک :(منظور حسین سے )
گورنر نیویارک کیتھی ھوچل نے 2025 کے ریاستی خطاب میں نیو یارک کے 8.6 ملین شہریوں کو افراط زر کا ایک ری فنڈ چیک بھیجنے کی تجویز پیش کی ہے گورنر نیویارک کیتھی ھوچل نے کہا کہ اس تجویز کے تحت افرا ِط زر کے باعث حاصل شدہ اضافی سیلز ٹیکس کی آمدنی میں سے 3 بلین ڈالر کی رقم نیو یارک کے عام شہریوں کو واپس کی جائے گی 300,00 ڈالر سے کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے 500 ڈالر کی ادائیگی؛ 150,000 ڈالر سے کم آمدنی والے نیو یارک کے انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے 300 ڈالر کی ادائیگی کی جائے گی گورنر نے عہدہ سنبھالنے کے بعد سے اب تک اضافی ادائیگیوں، ٹیکس ریلیف، اور ریبیٹس کی مد میں 5.5 بلین ڈالر سے زائد فراہم کیے ہیں آج کا یہ اعلان گورنر کے آئندہ ریاستی خطاب کا حصہ بننے والی ان متعدد تجاویز میں سے ایک ہے، جو اخراجا ِت زندگی کی لاگت سے نمٹنے کے لیے پیش کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ”افرا ِط زر کی وجہ سے، سیلز ٹیکس کے ذریعے نیو یارک کو غیرمعمولی آمدنی حاصل ہوئی ہے تو اب، ہم متوسط طبقے کے خاندانوں کو یہ رقم واپس لوٹا رہے ہیں،” گورنر ھوچل نے کہا۔ “آئندہ سال کے لیے میرے ایجنڈا میں اس بات پر توجہ مرکوز رکھی جائے گی کہ آپ کی جیبوں میں پیسہ واپس ڈالا جائے، اور نیو یارک کے لاکھوں محنتی شہریوں کی مدد کے لیے 500ڈالر تک کے افرا ِط زر کے ری فنڈ چیکس کی تجویز سے اس کا آغاز ہو گا۔ یہ واضح بات ہے: کہ اخراجا ِت زندگی کی لاگت اب بھی بہت زیادہ ہے، اور نیو یارک کے شہری اس میں کچھ آسانی کے حقدار ہیں۔” گورنر ھوچل کا تجویز کردہ افراط زر کا ری فنڈ، ایک مرتبہ کی جانے والی، براِہ راست ادائیگی ہے جو ریاست کے ہر کونے میں نیو یارک کے شہریوں تک پہنچائی جائے گی،
جیسا کہ مندرجہ ذیل علاقائی تقسیم میں دکھایا گیا ہے
علاقہ تخمینہ شدہ وصول کنندگان
نیویارک سٹی
3,645,000
لانگ آئی لینڈ
1,344,000
ھڈسن ویلی
986,000
ویسٹرن نیویارک
620,000
فنگر لیکس
542,000
کیپیٹل ریجن
502,000
سنٹرل نیو یارک
340,000
ساودرن ٹائیر
263,000
موھاک ویلی
208,000
نارتھ کنٹری
163,000
کُل تقریباً 8.6 ملین
گورنر کیتھی ھوچل کی جانب سے افراط زر کے اس نئے ری فنڈ کی تجویز دی گئی ہے تاکہ کورونا (کووڈ) کی عالمی وبا کے بعد والے سالوں میں روزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں پر افراط زر سے مرتب ہونے والے اثرات میں کمی کی جا سکے۔ حالیہ چند سالوں میں، ریاست نیو یارک میں سیلز ٹیکس کی آمدنی میں اضافہ دیکھا گیا ہے جو تاریخی اوسط سے زیادہ ہو چکا ہے۔ یہ بڑھوتری بڑی حد تک قیمتوں کے افرا ِط زر کی وجہ سے رونما ہوئی ہے۔ اس بات کو مِدنظر رکھتے ہوئے، گورنر کیتھی ھوچل کی تجویز کے تحت یہ اضافی بڑھوتری نیو یارک کے شہریوں کو ایک دفعہ کی جانے والی ادائیگی کے لیے استعمال کی جائے گی۔ گھریلو ملکیت یا بطور والدین حیثیت سے قطع نظر، ریاست نیو یارک کے ٹیکس دہندگان کو یہ ادائیگی کی جائے گی۔ نیو یارک کے جو شہری حال ہی میں ٹیکس ریٹرن جمع کروا چکے ہیں، وہ ادائیگی کے لیے اہل ہوں گے۔ ایسے ٹیکس دہندگان جو اکیلے، گھریلو سربراہ، یا شادی شدہ ہیں، اور علیحدہ علیحدہ طور پر ٹیکس جمع کروا رہے ہیں، اگر ان کی آمدنی$150,000 سے زیادہ نہ ہو تو وہ اہل ہوں گے۔ رہائش پذیر جوڑے جو مشترکہ طور پر ٹیکس جمع کروا رہے ہیں، اگر ان کی آمدنی $300,000 سے زیادہ نہ ہو تو وہ اہل ہوں گے۔ اگر تجویز کردہ افراط زر کے اس ری فنڈ کو ریاستی مقننہ منظور کرتی ہے، تو 2025 کے خزاں سے ادائیگیاں شروع ہو جائیں گی۔ “این وائی ایس یو ٹی” کی صدر میلنڈا پرسن نے کہا، “نیو یارک بھر کے محنت کش خاندان جانتے ہیں کہ موجودہ نظام ان کے لیے کارآمد نہیں ہے، اوراین وائی ایس یو ٹی” خوش ہے کہ گورنر صاحبہ نے یہ اجتماعی رائے سنی ہے۔ ہمیں ایسے حل تلاش کرنے ہوں گے جو بہت زیادہ امیر افراد اور ہم جیسے باقی لوگوں کے درمیان آمدنی اور دولت کے ہمیشہ سے بڑھتے ہوئے فرق سے نمٹ سکیں، اور اس سلسلے میں یہ تجویز ایک اچھا قدم ہے۔”
سی ایس ای اے کی صدر میری ای سولیوان نے کہا، “یہ ٹیکس ریبیٹ، سی ایس ای اے کے ارکان کے لیے خوش آئند خبر ہے جو اپنے مالی معاملات میں مشکل کا سامنا کر رہے ہیں۔ ۔” ڈسٹرکٹ کونسل 37 کے ڈائریکٹر ہنری گاریڈو نے کہا، “ہمارے اراکین کے ساتھ ہونے والی متعدد بات چیت سے یہ بات واضح ہے کہ اخراجا ِت زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمت، نیو یارک کے محنت کش شہریوں کے لیے بدستور سب سے بڑا چیلنج ہے۔اور گورنر ھوچل اس بات کی گہرائی کو سمجھتی ہیں اور افرا ِط زر ری فنڈ جیسے انقلابی خیالات پیش کرتے ہوئے خوشی کی بات ہے، جن کے نتیجے میں افراط زر کے اثرات سے نمٹنے کے نئے طریقے پیدا کیے جائیں گے اور نیو یارک کے شہریوں کو ضروری مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ میں منتظر ہوں کہ گورنر کے ساتھ اس اہم تجویز کو آگے بڑھانے کے لیے کام کیا جائے اور اخراجات کی گنجائش کے مسئلے پر ان کی جانب سے مسلسل جاری توجہ کے لیے ان کا شکرگزار ہوں۔” پبلک امپالئز فیڈریشن کے صدروائین اسپینس نے کہا، “ایک بات جس پر نیو یارک کے تمام شہری متفق ہو سکتے ہیں وہ یہ ہے کہ اخراجا ِت زندگی کی قیمت بہت زیادہ ہے۔ گورنر کیتھی ھوچل کی افرا ِط زر کے ری فنڈ کی اس نئی تجویز سے جس قسم کی سوچ کی نمائندگی ہوتی ہے، ہمیں اسی سوچ کی ضرورت ہے تاکہ نیو یارک کے شہریوں کے لیے ہماری اس ریاست میں رہنا، کام کرنا اور خاندان پالنا آسان بنایا جا سکے۔ اس اقدام سے محنت کش خاندانوں اور ان کی خدمت کے لیے سخت محنت کرنے والے، پبلک امپالئز فیڈریشن کے عوامی ملازمین کے لیے قدرے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ مجھے خوشی ہے کہ گورنر اس اہم مسئلے سے نمٹ رہی ہیں اور میں ان کے ساتھ ہی ساتھ مقننہ کے ساتھ بھی مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں تاکہ ان افراد کو مؤثر معاونت فراہم کی جائے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔” ریٹیل، ہول سیل اور ڈیپارٹمنٹ اسٹور یونین کے صدر سٹیوارٹ اپیلبام نے کہا، “آج کی معیشت اور شدید عدم مساوات کی اس دنیا میں بہت سے محنت کش لوگوں کو زندہ رہنے کے لیے جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔ اس اعلان سے ریاست بھر میں بہت سے محنت کش لوگوں کے لیے ضروری مالی امداد فراہم کی جائے گی، اور ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ نیو یارک کے یہ محنت کش شہری ہر روز اس بات پر پریشان رہتے ہں کہ ان کے خاندان کیسے جی پائیں گے۔ ان لوگوں کی مشکلات پر توجہ دینے اور ان کی ضروریات کے حق میں آواز اٹھانے پر ہم گورنر
کیتھی ھوچل کے اس اقدام کو سراہتے ہیں۔” یونائیٹڈ وے برائے نیو یارک سٹی کی صدر گریس بونیال نے کہا، “گورنر ھوچل کا تجویز کردہ افرا ِط زر کا ری فنڈ ایک اہم قدم ہے جو نیو یارک کے بہت سے شہریوں کو متاثر کرنے والے قابل استطاعت ہونے کے بحران کو حل کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ جیسا کہ ہماری حقیقی اخراجا ِت زندگی کی رپورٹ میں اجاگر کیا گیا ہے، کہ نیو یارک کے 50 فیصد شہری بمشکل گزارہ کر رہے ہیں۔ بڑھتے ہوئے کرائے، یوٹیلیٹی بلز، گروسری کی قیمتیں اور نگہداشت اطفال کے اخراجات خاندانوں کو تباہی کے دہانے کی جانب دھکیل رہے ہیں۔ ہم روزانہ ان چیلنجز کا مشاہدہ کرتے ہیں اور یہ ری فنڈ ہی وہ براہ راست سرمایہ کاری ہے جو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ضروری ہے۔ ہم گورنر کی قیادت اور ایک زیادہ مساوات پر مبنی اور حسب استطاعت نیو یارک بنانے کے حوالے سے ان کے عزم کی گہری قدر کرتے ہیں۔”ایف پی ڈبلیو اے کی چیف ایگزیکٹیو جینیفر جونز آسٹن نے کہا، “میں گورنر کیتھی ھوچل کو سراہتی ہوں کہ وہ ریاست نیو یارک اور پورے ملک کی قیادت کر رہی ہیں، کہ انہوں نے یہ احساس کیا کہ ہمارے ملک بھر کے لاکھوں افراد کی طرح، نیو یارک کے محنتی شہری گزارہ کرنے، آگے بڑھنے اور ترقی کی راہ پر گامزن رہنے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، اور یہ کہ انہوں نے اس بارے میں کچھ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں جاری ہونے والے قومی اقتصادی تحفظ کی اصل قیمت کے پیمانے، سے ہمیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ افراد اور خاندانوں کی اقتصادی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ بننے والی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کے وسائل موجودہ دور کے ضروری اخراجا ِت زندگی کے مطابق نہیں ہیں۔ جب معاملہ اپنے شہریوں کو ان کا اقتصادی مستقبل محفوظ بنانے کے لیے درکار وسائل کی فراہمی اور عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا موقع دینے کا ہو تو گورنر نے نگہداشت اطفال کے ٹیکس کریڈٹس کے لیے اہل ہونے کی شرائط میں توسیع، ٹیکس ریلیف، تعلیمی امداد اور اب افراط زر کے ری فنڈ کی ادائیگیوں جیسے اقدامات کے ذریعے ریاست بھر میں خاندانوں کے لیے وسائل بڑھانے کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے قیادت کا مظاہرہ کیا ہے اور نیو یارک کو ایک ماڈل کے طور پر پیش کیا ہے۔” گورنر کیتھی ھوچل “کا ایجنڈا”پیسہ آپ کی جیبوں میں” گورنر ھوچل کا تازہ ترین قدم ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ریاست بھر میں نیو یارک کے شہریوں کے جیبوں میں پیسے واپس ڈالتے ہوئے اخراجا ِت زندگی پورے کرنے میں مدد کی جائے۔ ، اس کے علاؤہ خاندانوں اور حاملہ خواتین کے لیے نگہداشت اطفال کی معاونت اور بلا معاوضہ تعطیلات تک رسائی میں بھی توسیع کی ہے۔ ان سابقہ اقدامات میں شامل ہیں: • نیو یارک کے متوسط طبقے کے شہریوں اور گھریلو مالکان کے لیے ڈالر 4 بلین سے زیادہ کا ٹیکس ریلیف۔ • نیو یارک کے بچوں کے ٹیکس کریڈٹ اور کمائی شدہ انکم ٹیکس کریڈٹ وصول کرنے والے خاندانوں کے لیے ڈالر 600 ملین سے زائد کی اضافی ادائیگیاں • 4 سال سے کم عمر بچوں کو شامل کرنے کے لیے نیو یارک کے بچوں کے ٹیکس کریڈٹ کی اہلیت میں توسیع۔ • نگہداشت اطفال کی معاونت تک زیادہ رسائی، جس کے تحت اہل خاندان ہفتے میں ڈالر 15 سے کم ادا کریں گے۔ • نیو یارک کے عام شہریوں کے لیے گیس ٹیکس میں تقریباً ڈالر 600 ملین تک کی رعایت۔ • کم آمدنی والے بچوں کے لیے اضافی غذائی امداد کی مد میں ڈالر 200 ملین سے زائد رقم۔ • نیو یارک کے ٹیوشن اسسٹنس پروگرام میں توسیع تاکہ تعلیم کو مزید حسب استطاعت بنایا جا سکے۔ • ملک میں پہلی مرتبہ بامعاوضہ قبل از پیدائش رخصت کا قانون، تاکہ حاملہ کارکنوں کو تنخواہ اور چیک اپ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ • نیو یارک کے بامعاوضہ خاندانی رخصت پروگرام میں توسیع تاکہ ریاست بھر میں مزید کارکنوں کو شامل کیا جا سکے۔