سری نگر(نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے نئے وزیر اعلی عمر عبداللہ 16 اکتوبر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔نیشنل کانفرنس کے نائب صدرعمر عبداللہ نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر اسمبلی کے54 ارکان کی حمایت کی دستاویز گورنر کو پیش کرکے حکومت بنانے کا دعوی کیا۔ مقبوضہ کشمیر اسمبلی میں این سی اور کانگریس اتحاد، جس کی حمایت پانچ آزاد اور ایک عام آدمی پارٹی ایم ایل اے نے بھی کی ہے، این سی اور کانگریس اتحاد کے پاس اسمبلی میں 54 ایم ایل اے ہیں، جب کہ اپوزیشن بی جے پی کے پاس 29 ایم ایل اے ہیں۔جبکہ نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر یوں کے حقوق طاقت کے بل پر سلب کر لیے ہیں او ر ہم اپنے آئینی اور جمہوری حقوق کی بحالی کے مطالبے سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے۔