نئی قیادت کیساتھ پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے منتظر ہیں،حاجی افضل
پٹسبرگ پنسلوینیا(سیدہ رضا سے)
امریکہ میں مقیم معروف سماجی شخصیت اور راوی کباب ولکشی چوک ریسٹورنٹ ورجینیا کے مالک حاجی محمد افضل نے امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کو صدارتی انتخاب جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے-نمائندہ دنیا انٹرنیشنل سیدہ رضا کو انٹرویو دیتے ہوئے حاجی محمد افضل نے اپنا خصوصی پیغام ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی تاریخ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے 47ویں صدر منتخب ہونے میں تمام کمیونیٹیز کے علاوہ پاکستانی امریکنز نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ووٹنگ میں اہم کردار ادا کیا-جیساکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی تقریر میں کہا کہ وہ امریکہ کو دوبارہ عظیم تر بنائیں گے،مجھے عربوں اور مسلمانوں سمیت تمام طبقات نے ووٹ دے کر کامیاب کروایا ہے میں پہلے سے جاری جنگیں رکوانے کی کوشش کروں گا،تو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خصوصی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کے ساتھ پر امید ہوں کہ حلف اٹھانے کے بعد وہ اپنے تمام فرائض میں ہم سب کا بھی خصوصی خیال رکھیں گے اور پاکستانی امریکنز سے بھرپور تعاون کا سفر جاری رہے گا