بروکلین نیویارک : (نیوز ڈیسک) مل بیسن ایسٹ 66 سٹریٹ کے علاقے مل بیسن میں دو سیاہ فارم امریکیوں نے نوجوان پاکستانی امریکن اور سپیڈ وے کنسٹرکشن کے مالک زیشان پر حملہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق زیشان اپنے کسی کاروباری سلسلے میں ٹریول کر رہے تھے کہ ان کا ایکسیڈ نٹ ایک مقامی باشندے سے ہوا باہمی افہام و تفہیم کے بعد دونوں پارٹیوں میں معاملات طے پا گئے اور دونوں میں انڈرسٹینڈنگ ہو گئی کہ وہ ایک دوسرے کی گاڑی ٹھیک کروا دیں گے- جب زیشان اور مقامی امریکن شخص آپس میں بات چیت کر رہے تھے کہ اس دوران دو سیاہ فارم افریقی وہاں ائے اور اپنا وزٹنگ کارڈ دیتے ہوئے جس پر کولیژن کونسیپٹ لکھا ہوا ہے زیشان کو دیا اور کہا کہ وہ اپنی ایکسیڈنٹ شدہ گاڑی ان کی ورکشاپ سے ٹھیک کروائیں جس پرزیشان نے کہا کہ انہیں فی الحال ضرورت نہیں اگر ضرورت پڑی تو رابطہ کر لیں گے مگر یہ دونوں کالے اصرار کرنے لگ پڑے کہ اپ ہمیں چانس دیں اور ہم سے ہی گاڑی ٹھیک کروائیں جس پر زیشان نے کہا کہ میں اپ سے گاڑی ٹھیک نہیں کروانا چاہتا اپ ہمیں کیوں فورس کر رہے ہیں ہم اپنا بندوبست خود کر لیں گے اس بات چیت کے دوران سیاہ فارم امریکیوں نے زیشان کی گاڑی کا نہ صرف شیشہ توڑ دیا اور ساتھ میں سائیڈ مرر بھی توڑ دیا اس موقع پر زیشان کے بھائی بھی وہاں موجود تھے جو اس ساری کاروائی کی ویڈیو بنا رہے تھے ان امریکیوں نے زیشان کے بھائی سے موبائل چھین کر وہ بھی توڑ دیا اور موقع سے فرار ہو گئے زیشان کے مطابق 66 پریسنٹ تھانے میں رپورٹ درج کروا دی گئی ہے اور پولیس کا عملہ جب کولیژن کانسپٹ ورکشاپ پہنچا توورکشاپ والوں نے جب پولیس کو دیکھا تو ورکشاپ کا شٹر بند کر دیا پولیس نے مزید نفری منگوا کر شٹر کھلوایا اور ورکشاپ کے مالک سے پولیس نے جب بات چیت کی تو ورکشاپ کے مالک کا کہنا تھا کہ میں ان افریقیوں کو نہیں جانتا جس پر انہیں بتایا گیا کہ ان حملہ آوروں نے ورکشاپ کی شرٹس بھی پہنی ہوئی تھیں اور کارڈ بھی انہوں نے ہی دیا تو ورکشاپ کے مالک کا موقف تھا کہ ہم یہ کارڈ اپنے کسٹمرز کو دیتے ہیں پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔