#BUSINESS #PAKISTAN

لٹل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کا قیام۔

نیویارک ( منظور حسین سے ) لٹل پاکستان کونی آئی لینڈ ایونیو، بروکلین کی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی امریکن گولڈ، ڈائمنڈ جیولرز کا ایک اہم اجلاس گزشتہ بدھ کے روز پاکستان ہاؤس کونی آئی لینڈ ایونیو پر منعقد ھوا۔

اس پہلے اہم اجلاس میں مینا جیولرز کے اونر فیاض قتیل، فرح گولڈ & ڈائمنڈ کے سی ای او نسیم خان، مینجر شاہ روز خان، آیات جیولرز کے مالک فہیم قتیل اور میرپور جیولرز کے اونر امجد محمود نے شرکت کی، اجلاس میں تمام شرکا جیولرز نے جیولری سٹوروں کی سیکورٹی، حفاظت و فلاح اور دوسرے مسائل کے حل کے لئے اپنے درمیان اتفاق و اتحاد کی ضرورت پر زور دیتےھوۓ ایک جیولرز ایسوسی ایشن بنانے پر اتفاق کیا گیا، ایسوسی ایشن کے نام پر اتفاق کرتے ھو ۓ اسکا نام جیولرز ایسوسی ایشن آف لٹل پاکستان کا نام متفقہ طور پر منظور کیا گیا، اجلاس میں یہ بھی طے کیا گیا کہ کسی بھی قسم کے مسائل میں سب جیولرز مل کر ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کریں گیں اور اس تنظیم کو نیو یارک اسٹیٹ سے ایک نان پرافٹ کے طور پر رجسٹر بھی کرایا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان ہاؤس کے بانی نسیم خان سے دفتر کے لئے درخواست کی گئی تو انہوں نے فورا” مانتے ھوۓ پاکستان ہاؤس میں دفتر قائم کرنے کی اجازت دے دی۔ اگلا اجلاس دو ہفتوں کے بعد تنظیم کے دفتر میں منعقد ھوگا۔

New York Edition

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *