مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ لبنان پر زمینی حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ نے 2 اسرائیلی طیاروں کو لبنان کی فضائی حدود سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ تنظیم کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے مناسب ہتھیاروں سے موثر کارروائی کی۔ طیاروں کو لبنانی قصبوں ہولا اور میس الجبل کے علاقے سے بھگایا۔ حزب اللہ نے کریات موتزکن آبادی کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا۔ عراق سے بھی اسرائیل پر ڈرون حملے کیے گئے۔ حملوں کے نتیجے میں 2 اسرائیلی زخمی ہوئے۔