دعوت اسلامی کے عظیم مرکز جامع مسجد فیضان مدینہ میں 8ستمبر کو عید میلاد النبیؐ کی پریڈ اور جلوس کا اہتمام دینی محبت،جوش اور ولولے سے کیاگیا، دعوت اسلامی کے نوجوان ستاروں بشمول انکے مقامی امیر محمد عمیر مدنی،محمود عطاری،شبیر عطاری،حفیظ عطاری،عمران عطاری اور سینکڑوں دیگر افراد نے آنحضورؐ کی اس پریڈ میں حصہ لیا
پریڈ میں عیسیٰ جیولرز کے میاں محمد تبسم،راجہ آٹوز کے خورشید راجہ اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی، جلوس کے شرکاء میں صبح کا ناشتہ جس میں حلوہ پوری اور نان بھی پیش کئے گئے جبکہ دعوت اسلامی کے اس اہم ترین جلوس میں انجمن غوثیہ کے صدر سید صفدر حسین شاہ،صوفی محمد مشتاق نقشبندی اور دیگر علماء کرام نے خصوصی طور پر شرکت کی
بروکلین،نیویارک (منظور حسین سے)
لٹل پاکستان بروکلین میں واقع دعوت اسلامی کے عظیم مرکز جامع مسجد فیضان مدینہ میں 8ستمبر بروز اتوار کو دنیا بھر کی طرح امریکہ میں بھی عید میلاد النبیؐ کی پریڈ اور جلوس کا اہتمام بڑی دینی محبت،جوش اور ولولے سے کیاگیا جس میں دعوت اسلامی کے نوجوان ستاروں بشمول ان کے مقامی امیر محمد عمیر مدنی،محمود عطاری،شبیر عطاری،حفیظ عطاری،عمران عطاری اور سینکڑوں دیگر افراد نے آنحضورؐ کی اس پریڈ میں حصہ لیا جہاں دعوت اسلامی کے نوجوانوں نے گنبد خضریٰ کے سبز رنگ سے ملتے ہوئے سبز پرچم اٹھا رکھے تھے
اسلامی بھائی سارے راستے میں درود وسلام بارگاہ رسالتؐ میں پیش کرتے رہے اور پریڈ کرتے رہے۔پریڈ میں عیسیٰ جیولرز کے میاں محمد تبسم،راجہ آٹوز کے خورشید راجہ اور دیگر ساتھیوں نے شرکت کی اور اس پریڈ کو کامیاب بنایا-عید میلاد النبیؐ کے جلوس سے قبل جلوس کے شرکاء میں صبح کا ناشتہ جس میں حلوہ پوری اور نان بھی پیش کئے گئے جبکہ دعوت اسلامی کے اس اہم ترین جلوس میں انجمن غوثیہ کے صدر سید صفدر حسین شاہ،صوفی محمد مشتاق نقشبندی اور دیگر علماء کرام نے خصوصی طور پر شرکت کی اور پریڈ کو کامیاب بنایا۔علماء نے کہا کہ آج آقائے مدنی آقائے تاجدار دو جہاں ؐ سے محبت اور اپنے آقاؐ کا پیغام دنیا میں پہنچانے کیلئے جلوس کا اہتمام کرتے ہیں اور تاقیامت کرتے رہیں گے اور آپؐ کی سنتوں کی پیروی اور آپؐ کے احکامات کی پیروی مرتے دم تک کرتے رہیں گے۔