بروکلین نیویارک (منظور حسین سے)
لٹل پاکستان میں واقع فیضان مدینہ” دعوت اسلامی اور پوری دنیا میں نوجوانوں کو آنحضور ﷺ کی سنتوں کے تحت عمل پیرا کرنے والی تنظیم دعوت اسلامی کے زیر انتظام 8 ستمبر بروز اتوار کو صبح 9 بجے عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے ایک عظیم الشان اور بابرکت پریڈ اور میلاد النبی ﷺ کا اھتمام کیا جا رھا ھے جس میں عاشقان رسول ﷺ شرکت کریں گے
منتظمین فیضان مدینہ اور دعوت اسلامی نے اھل ایمان اور تمام مسلمانوں کو اس پریڈ میں شرکت کی دعوت دی ھے ۔پریڈ کورٹیلیو روڈ سے شروع ھو کر کیٹن ایوینیو پر اختتام پزیر ھوگی ۔تمام محبان رسول ﷺ پریڈ میں شرکت فرما کر اپنے دینی و مذھبی جوش وجذبے کا مظاھرہ کریں ۔اور آقائے مدنی ﷺ سے اپنی محبت کر اظہار کریں