عمران خان کے دیرینہ ساتھی میجر صادق کے اعزاز میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نوجوان کاروباری شخصیت سید زین عباس بخاری، محمد عمرگجر چیجیاں کی جانب سے پرتپاک استقابالیہ،تقریب کے دیگر شرکاء میں شیخ اشفاق جبکہ مہمان خصوصی نیو یارک پولیس کے کمانڈنگ آفیسر مصباح نور،چوہدری اکرم،رزاق گجرو دیگر ساتھیوں کی مکمل شرکت
جس طرح عوام نے تحریک انصاف کو انتخابی نشان نہ ہونے کے باوجود چن چن کر عجیب وغریب الاٹ کئے گئے نشانات پر مہر لگا کر جتوایا اس سے یہ بات عیاں ہے کہ پاکستان میں تبدیلی ضرور آئے گی،ہر ظلم کے باوجود عوام نے عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا
عمران خان کو 2018ء میں مکمل مینڈیٹ نہیں ملا 216سیٹیں ملنے کے بعد عمران خان کو کولیشن بنا کر حکومت بنا دی گئی مگر جب برا وقت آیا تو عمران خان کے ساتھ اکثریت نے غداری کی جس سے پارٹی کو نقصان ہوا،میجر صادق کا استبالیہ سے خطاب
کوئنز، نیویارک (منظور حسین سے)
عمران خان کے دیرینہ ساتھی ضلع اٹک سے تعلق رکھنے والے ایم این اے ضلع ناظم چوہدری ظہور الہی کے داماد اور چوہدری شجاعت حسین کے بہنوئی میجر صادق کے اعزاز میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کی نوجوان کاروباری شخصیت سید زین عباس بخاری بشمول محمد عمر،شیخ اشفاق ودیگر ساتھیوں کی جانب سے کوئنز کے ایک خوبصورت ریسٹورنٹ میں پرتپاک استقبالیہ
میجر صادق کے اعزاز میں دیئے گئے اس استقبالیہ میں ٹرائی اسٹیٹ نیویارک اور گردو نواح کی سٹیٹس سے سینکڑوں افراد کی شرکت-اپنے اعزاز میں استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے میجر صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو 2018ء میں مکمل مینڈیٹ نہیں ملا 216سیٹیں ملنے کے بعد عمران خان کو کولیشن بنا کر حکومت بنا دی گئی مگر جب برا وقت آیا تو عمران خان کے ساتھ اکثریت نے غداری کی جس سے پارٹی کو نقصان ہوا
میجر صادق کا کہنا تھا کہ عمران خان نے باجوہ کو توسیع دے کر سب سے بڑی غلطی کی اسی وقت وزیراعظم کو نظر آجانا چاہئے تھا کہ باجوہ کی ایکسٹینشن کیلئے پی پی پی اور مسلم لیگ نواز ان کے ساتھ ایک پیج پر آچکی ہے مگر انہوں نے اس صورتحال کو نہیں سمجھا اور آج پارٹی کی پوزیشن سب پر واضح ہے-انہوں نے جنرل باجوہ کو امریکہ کے ایک سیکشن افسر ڈونلڈ لو کے کہنے پر حکومت کو تبدیل کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح عوام نے تحریک انصاف کو انتخابی نشان نہ ہونے کے باوجود چن چن کر عجیب وغریب الاٹ کئے گئے نشانات پر مہر لگا کر جتوایا اس سے یہ بات عیاں ہے کہ پاکستان میں تبدیلی ضرور آئے گی-ہر ظلم کے باوجود پاکستان کی عوام نے عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا-ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک ظالم مصنف کے طور پر یاد رکھا جائے گا-آج حکمران اور فوج خوفزدہ ہے
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے حالیہ احتجاج کے دوران فوج نے پاکستان کی عوام سے محبت کا اظہار کیا اور 99فیصد فوجی سمجھتے ہیں کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ غلط ہو رہا ہے-میجر صادق کا کہنا تھا کہ نومئی کے واقع پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو-آپ نے میرا گھر توڑا میرا گھر میرے لیے جناح ہاؤس ہے-ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستانیوں کے گھروں اور کاروباروں کو توڑا جارہا ہے لوگو کے بچوں اور بچیوں کو اغواء کیا جارہا ہے -ظلم وستم کا بازار گرم ہے-یاد رکھنا کہ عوام کی حمایت کے بغیر فوج کچھ بھی نہیں -نہ ہی آپ لوگ عوام کے بغیر جنگ جیت سکتے ہیں آج عوام فوج کے ساتھ نہیں
تقریب میں نقابت کے فرائض معروف پاکستانی امریکن بزنس مین شیخ اشفاق نے انجام دیئے جبکہ دیگر مقررین میں چوہدری رزاق گجر،محمد عمر،کمانڈنگ آفیسر مصباح نور،چوہدری اکرم وریاشامل تھے -آخ پر مہمانوں کیلئے انتہائی خوش ذائقہ کھانے کا بندوبست کیاگیا-،ہدیہ نعت صابر خان جبکہ دعا مولانا وسیم عباس نے کرائی