اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جیل سے ویڈیو لنک کے ذریعے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی پر جیل میں انٹرنیٹ سروس سے متعلق پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کرلی۔
کمیشن نے جیل حکام سے استفسار کیا کہ عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کا کہا تھا کیا ہوا؟ اس پر جیل حکام نے کہا کہ جیل میں انٹرنیٹ کی سہولت تاحال خرابی کے باعث دستیاب نہیں۔
الیکشن کمیشن نے کہا کہ سب کچھ ٹھیک ہوگا۔ بعدازاں الیکشن کمیشن نے جیل میں انٹرنیٹ سروس سے متعلق پی ٹی اے سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 5 نومبر تک ملتوی کردی۔