اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2025ء کے داخلوں کا آغاز کل ہوگا
تمام پروگرامز کے داخلہ فارمز ویب سائٹ پرآن لائن دستیاب ہوں گے
اسلام آباد : (صفدر حسین سے) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2025ء کے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامز کے داخلوں کا آغاز کل بدھ یکم جنوری 2025 سے ہوگا۔ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ
www.aiou.edu.pk
پر دستیاب ہوں گے۔
وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے داخلے کے خواہشمند طلبہ کی راہنمائی و معاونت کے لئے ریجنل کیمپسز کے سربراہان کو ہدایات جاری کردی ہیں۔