اسلام آباد:( صفدر حسین سے) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سینٹر برائے انگلش لینگویج اینڈ ٹرانسلیشن اسٹڈیز نے پاکستان کی معدوم ہونے والی زبانوں کے تحفظ کے لیے لغت نگاری پر ایک وزہ تربیتی کشاپ کا انعقاد کیا۔اس موقع پر ریسورس پرسن، امیر حیدر نے ڈکشنری لکھنے کے پیچیدہ طریقہ کار پر روشنی ڈالی۔ورکشاپ میں اسکالرز کو مختلف زبانوں کے لیے لغات تیار کرنے کی خصوصی تربیت دی گئی، خاص طور پر ان زبانوں پر توجہ دی گئی جو معدوم ہونے کے خطرے سے دوچار ہیں۔ شرکاء، جن میں پی ایچ ڈی اسکالرز اور دیگر ماہرین شامل تھے، کو جدید FLEx سافٹ ویئر سے متعارف کرایا گیا، جو لسانی دستاویزات اور لغات کی تیاری میں مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ سینٹر برائے انگلش لینگویج اینڈ ٹرانسلیشن اسٹڈیز کے ڈائریکٹر، ڈاکٹر غلام علی نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور لسانی ورثے کے تحفظ میں اس ورکشاپ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر قادر خان عباسی نے اختتامی خطاب میں باہمی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے ڈاکٹر فراح عباس کو ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر خصوصی طور پر سراہا گیا۔ یہ اقدام یونیورسٹی کے تعلیمی معیار اور ثقافتی تحفظ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے جو جدید تربیت اور تحقیق کے ذریعے حاصل کیا گیا ہے۔ یہ تقریب پاکستان کی لسانی تنوع کو آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ رکھنے کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوا۔