اسلام آبا د: ( صفدر حسین سے )
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2024ء میں انٹرنیشنلطلبہ کے لئے پیش کئے گئے میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں کے آن لائن(اِن کیمرہ)امتحانات 23۔ستمبر سے شروع ہورہے ہیں جس کے لئے یونیورسٹی نے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔یونیورسٹی نے طلبہ کے پورٹلز پرضروری ہدایات، رول نمبر سلپس اپ لوڈ کردی ہیں، ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ
www.aiou.edu.pk
پر فراہم کردی گئی ہے۔ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لئے ان امتحانات کی نگرانی مائیکرو سافٹ ٹیموں کی موجودگی میں کیمرے کی مدد سے کی جائے گی۔ واضح رہے کہ 37ممالک سے کم بیش ایک ہزار انٹرنیشنل طلبہ یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کررہے ہیں، یونیورسٹی کی کوشش ہے کہ انٹرنیشنل طلبہ تعداد کو 50ہزار تک پہنچایا جائے۔
علاوہ ازیں سمسٹر خزاں 2024ء کے دوسرے مرحلے کے داخلے جاری ہیں۔ اس مرحلے میں پیش کئے جانے والے تعلیمی پروگراموں میں ایسوسی ایٹ ڈگری اِن آرٹس(بی اے جنرل)، ایسوسی ایٹ ایٹ ڈگری اِن کامرس(بی کام)، ایسوسی ایٹ ڈگری اِن ایجوکیشن، بی بی اے، بی ایس(او ڈی ایل )پروگرامز، ڈیڑھ، اڑھائی،چار سالہ بی ایڈ پروگرامز، پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز اور سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں۔
تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔