پاکستان میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنیوالے یتیموں،معذوروں اور پسماندہ بچوں کو مفت تعلیم کی فراہمی ہمارا مقصد ہے
تعلیم کیساتھ خوراک اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں اور فنڈ ریزنگ ڈنر میں بھرپور شرکت کریں،محسن عزیز
بروکلین نیو یارک: (منظور حسین سے)
عالم بی بی فاؤنڈیشن کے محسن عزیز چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری تنظیم عالم بی بی فاؤنڈیشن پاکستان میں جو بچے تعلیم حاصل نہیں کر سکتے ان یتیم اور حصول تعلیم کیلئے کوشاں بچوں کی امداد اور تعاون کیلئے مورخہ 7ستمبر کو سٹرلنگ میں ایک فنڈریزڈنر کا انعقاد کیاجارہا ہے تاکہ پاکستان میں موجود یتیم اور غریب بچے اور بچیاں علم کی روشنی حاصل کر سکیں -چوہدری محسن عزیز کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے یتیموں،معذوروں اور پسماندہ بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنا ہمارا اولین مقصد ہے -ایسے طالب علموں کو معاشی طور پر خود مختار،اخلاقی طور پر مضبوط انسان بنانے،انہیں تعلیم کے ساتھ خوراک اور صحت کی سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہمارا ساتھ دیں اور فنڈ ریزنگ ڈنر میں بھرپور شرکت کریں
مزید معلومات کیلئے
محسن عزیز چوہدری
+1(631)4459260
راشد سلہری
+1(719)4698176
پر رابطہ کیاجاسکتا ہے