جلوس کی قیادت شمالی امریکہ میں احیائے دین کی خدمت سرانجام دینے والی بزرگ ہستی پیرطریقت رہبر شریعت پیر سید میر حسین شاہ اور ان کی بہترین ٹیم بشمول سید انس ہارون شاہ وسید بلال ودیگر افراد نے کی میں امسال بھی سینکڑوں افراد نے سبز گنبد سے ملتے جلتے رنگوں والے جھنڈوں کو تھام کر کیا
جلوس میں والی ء موہڑہ شریف پیر سید فضیل عیاض قاسمی،خواجہ صوفی پیر محمد نقیب الرحمن،سید تصور الحسن گیلانی،سید شہزاد مصطفی الحسینی،زبیر احمد نقشبندی،پیر سید صفدر حسین شاہ،قاری محمد یونس،سید آصف علی ظہوری،صوفی مشتاق، سید عثمان شاہ،فیضان خالد،قاری اعجاز،شمس الحسن کے علاوہ علماء کرام کی کثیر تعدادمیں شرکت بروکلین،نیویارک (منظور حسین سے)
باتھ ایونیو پر واقع عزت اسلام کی نشانی جامع مسجد بیت الکرم جسے پچھلے ہی سال قبلہ شاہ صاحب کی کاوشوں سے چرچ کو خرید کر اللہ کے گھر میں تبدیل کیا گیا تھا آج اس میں پانچ وقت کی نماز اور جمعہ کی ادائیگی جاری ہے کے زیر انتظام اور شمالی امریکہ میں ضیاء الامت فاؤنڈیشن کے جھنڈے تلے امسال بھی عید میلاد النبی ؐ کا عظیم الشان جلوس دیکھنے میں آیا جلوس کی قیادت شمالی امریکہ میں احیائے دین کی خدمت سرانجام دینے والی بزرگ ہستی پیرطریقت رہبر شریعت پیر سید میر حسین شاہ اور ان کی بہترین ٹیم بشمول سید انس ہارون شاہ وسید بلال ودیگر افراد نے کی میں امسال بھی سینکڑوں افراد نے سبز گنبد سے ملتے جلتے رنگوں والے جھنڈوں کو تھام کر کیا-امسال جلوس میں والی ء موہڑہ شریف پیر سید فضیل عیاض قاسمی،خواجہ صوفی پیر محمد نقیب الرحمن،سید تصور الحسن گیلانی،سید شہزاد مصطفی الحسینی،زبیر احمد نقشبندی،پیر سید صفدر حسین شاہ،قاری محمد یونس،سید آصف علی ظہوری،صوفی مشتاق، سید عثمان شاہ،فیضان خالد،قاری اعجاز،شمس الحسن کے علاوہ علماء کرام کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی – جلوس سے قبل جامع بیت الکرم میں جلسہ وتقریب کا اہتمام انتہائی عقیدت سے کیاگیا تھا جس میں بلبلے مدینہ اصغر چشتی،جاویدگھمن خان،فیاض خان ودیگر ثناء خوان رسول نے بارگاہ رسالتﷺمیں حاضری پیش کی