سی آئی آئی جموں وکشمیر کی جانب سے ایجوکیشن سمٹ 2025 کا انعقاد، تعلیم کے مستقبل کے عنوان پر سمٹ

کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری نےایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ میں ایجوکیشن سمٹ 2025 کا انعقاد کیا، جس کا موضوع جموں وکشمیر میں تعلیم کا مستقبل تھا۔
بارہمولہ: کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری نےایس ایس ایم کالج آف انجینئرنگ میں ایجوکیشن سمٹ 2025 کا انعقاد کیا، جس کا موضوع جموں وکشمیر میں تعلیم کا مستقبل تھا۔ اس تقریب میں ماہرین تعلیم، صنعت کے مختلف شخصیات اور پالیسی سازوں نے شرکت کی۔اس سمٹ نے مختلف شخصیات کاجموں وکشمیر کے تعلیمی منظرنامے کو نئی شکل دینے کے لیے اور اس کے لئےحل تلاش کرنے اور باہمی تعاون کی کوششوں کے تناظر میں ایک پلیٹ پر جمع کیا۔

افتتاحی خطاب سی آئی آئی جموں وکشمیر کے چیئرمین ڈاکٹر ایم اے علیم نے کیا، جس میں کثیر حصہ داروں کے تعاون کی اہم ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا، “یہ سربراہی اجلاس حکومت، تعلیمی، صنعت اور سول سوسائٹی کے درمیان تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے تاکہ توسیع پذیر، پائیدار تعلیمی نظام لاگو ہوجائے۔ انہوں نے کہاکہ پالیسی اور عمل، روایتی تدریسی ماڈلز اور مستقبل کے لیے تعلیمی نظام،تربیت، تعلیم اور روزگار کے درمیان فرق کو ختم کرنا۔”