کراچی :معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹرذاکر نائیک نے کہا ہے کہ اگر مسلمان ایک ہو جائیں گے تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں چھو نہیں سکتی، مشرق وسطی کی صورتحال پر یہی کہوں گا کہ اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لو اور آپس میں تقسیم نہ ہو۔ اسلام میں دعوت دین کا تصور ہے۔اگر غیر مسلم قبول نہیں کرتا تو اس کی مرضی ہے.اسلامی ریاست میں غیر مسلم سب سے زیادہ محفوظ ہوتا ہے-جبری طور پر مذہب کی تبدیلی اسلام میں حرام ہے،دین کی پھیلاؤ کے لیے سوشل میڈیا کو استعمال کرنے کا علم جاننا ضروری ہے،بدقسمتی سے جدید میڈیا ٹیکنالوجی یہودیوں کے ہاتھ میں ہے-اللہ پاک نے مسلمانوں کو دنیا میں سب سے زیادہ امیر بنایا ہے،لیکن مسلمان اپنا پیسہ غلط چیزوں میں استعمال کرتے ہیں -اے آئی یعنی مصنوعی مہارت پر مسلمان بالکل تحقیق نہیں کر رہے-اے آئی سے بہترین ٹول ہو نہیں سکتا-ہم سیٹلائٹ کے ذریعے پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ہر ایک محفوظ ہے، بدقسمتی سے سوشل میڈیا پر اچھائی کے مقابلے میں برائی زیادہ پھیل رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔