امریکہ میں احیائے دین کیلئے کام کرنے والی اور دنیا بھر کے نوجوانوں کو آنحضورؐ کی سنتوں سے جوڑنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ تنظیم ”دعوت اسلامی“ کے نوجوان چمکتے ستارے محمد علی عطاری کی رہائش گاہ پر جشن عید میلاد النبیؐ کا بڑا اجتماع ہر سال کی طرح امسال 2024ء میں بھی منعقد کیاگیا
جشن عیدمیلاد النبیؐ کے اس اجتماع میں جہاں ٹرائی اسٹیٹ نیویارک سے سینکڑوں عشاقان مصطفی ؐنے شرکت کی وہیں پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ثناء خوان مصطفیؐ الحاج اویس رضاقادری نے خصوصی طور پر شرکت کی اور محفل پاک میں اٖپنی خوبصورت آواز میں نعتیں سنا کر سماں باندھے رکھا
جشن عیدمیلاد النبی ؐکی اس تقریب میں امریکہ میں احیائے دین کیلئے کام کرنے والی نوجوان شخصیت مولانا مقصود قادری کے علاوہ مولانامقصود احمد رضوی جبکہ دیگر نعت خوانوں میں محمود عطاری کے علاوہ مقامی نعت خوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی
نیوجرسی (عبدالصمد خان سے)
امریکہ میں احیائے دین کیلئے کام کرنے والی اور دنیا بھر کے نوجوانوں کو آنحضورؐ کی سنتوں سے جوڑنے والی بین الاقوامی شہرت یافتہ تنظیم ”دعوت اسلامی“ کے نوجوان چمکتے ستارے محمد علی عطاری کی انتہائی خوبصورت اور وسیع وعریض رہائش گاہ پر دنیا بھر کی طرح آنحضورؐ کی ولادت باسعادت کے موقع پر جشن عید میلاد النبیؐ کا ایک بڑا اجتماع ہر سال کی طرح امسال 2024ء میں بھی منعقد کیاگیا۔محمد علی عطاری کی رہائش گاہ پر منعقد کئے جانے والے جشن عیدمیلاد النبیؐ کے اس اجتماع میں جہاں ٹرائی اسٹیٹ نیویارک سے سینکڑوں عشاقان مصطفی ؐنے شرکت کی وہیں پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ثناء خوان مصطفیؐ الحاج اویس رضاقادری نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور محفل پاک میں اٖپنی خوبصورت آواز میں نعتیں سنا کر سماں باندھے رکھا۔جشن عیدمیلاد النبی ؐکی اس تقریب میں امریکہ میں احیائے دین کیلئے کام کرنے والی نوجوان شخصیت مولانا مقصود قادری کے علاوہ مولانامقصود احمد رضوی جبکہ دیگر نعت خوانوں میں محمود عطاری کے علاوہ مقامی نعت خوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر علماء نے خطاب کرتے ہوئے عظمت رسولؐ پر مفصل روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صحیح مومن وہ ہے جس میں آپؐ کی اطاعت محبت کے ساتھ کوٹ کوٹ کر بھری ہو۔اطاعت خوف اور غرض سے ہوتی ہے جب خوف اور غرض ختم ہو گئی تو اطاعت بھی ختم ہو گئی مگر ہمارے نبیؐ ایسی ہستی ہیں کہ مسلمان دنیا میں کہیں بھی ہوں آپؐ کی اطاعت اور آپؐ کی سنتوں کی پیروی محبت رسولؐ میں اور اطاعت رسولؐ میں ڈوب کر کرتے ہیں اور ان کا یہ عمل ساری زندگی ان کے ساتھ رہتا ہے۔علماء کا کہنا تھا کہ آنحضورؐ سے کی جانے والی لازوال محبت میں ادب اور تعظیم ہمیشہ کیلئے شامل ہے اور یہ تعظیم آپؐ کی توقیر اور آپؐ کی عظمت وتعظیم کرنے والے خمیر میں ہمیشہ کیلئے گوندی ہوئی ہوتی ہے۔جشن عید میلادالنبیؐ کی روحانی محفل کے اختتام پر شرکاء کی خوش ذائقہ کھانوں سے تواضع کی گئی۔