کونسل آف پیپلزآرگنائزیشن’ امریکن کونسل آف مینارٹی وومین’ این وائی فاونڈیشن اور” فیڈ کو” جنرل کنٹریکٹر کارپوریشن اور قونصل جنرل پاکستان عامر احمد اتوزئی کی خصوصی شرکت

دنیا میں ہونے والے ماحولیاتی تغیرات میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابرھے گلوبل وارمنگ گرین ہاؤس گیسز کے اخراجات سے دنیا میں ہونے والی تباہیوں کے ذمہ دار مغربی اور یورپی ممالک ہیں قونصل جنرل پاکستان عامر احمد اتوزئی

خیبر سوسائٹی آف امریکہ باجوڑ’ بونیر ‘ صوابی اور سوات کے سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے پاکستان میں آنے والے سیلاب پر خاموش تماشائی نہیں بنیں گے وطن عزیز کے بھائیوں کی دل کھول کر خدمت کریں گے- اپنے سیلاب زدہ بھائیوں کے لیے اگے بڑھیں یہ وقت کسی پر بھی آسکتا ہے جو اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ھے اللہ اس کو تقسیم درتقسیم کر کے واپس لوٹاتا ھے ۔ زمان خان آفریدی

تقریب میں ڈاکٹر جمشید’ ارشاد خان’ زاہد خان’ رحیم اللہ’ جہانگیر خٹک’ خادم حسین’ ریحانہ خان’ سنیعہ نعیم ‘مریم سنگ’ بہادر شاہ خالد خٹک’ فائق صدیقی کے علاوہ کمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی

پاکستان ڈے پریڈ ‘ بروکلین میلہ ‘ مختلف مساجد اور بچوں تک نے سینکڑوں اور ہزاروں ڈالر عطیات میں دئیے۔ 65 ہزار ڈالر کےعطیات اس تقریب میں اکٹھے ھوئے ۔

خیبر سوسائٹی آف امریکہ نے کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فنڈریزنگ ایونٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ متاثرین کی فوری مدد کی جا سکے اور ان کی زندگیوں کو سکون اور استحکام فراہم کیا جا سکے۔
ویلی سٹریم نیویارک (منظور حسین سے )
امریکہ میں پختونوں کی نمائندہ تنظیم خیبر سوسائٹی آف امریکہ اور امریکہ میں رفاع عامہ کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کونسل آف پیپلزآرگنائزیشن امریکن کونسل آف مینارٹی وومین فاؤنڈیشن’ برونکس کمیونٹی کونسل اور” فیڈ کو”جنرل کنٹریکٹر کارپوریشن کے باہمی اشتراک سے پاکستان میں آنے والے مون سون سیلاب سے سوات بونیر باجوڑ صوابی میں تباہ کاریوں کے حوالے سے ایک انتہائی خوبصورت فنڈ ریزنگ ڈنر کا انعقاد ویلی سٹریم کے خوبصورت اذ کا نامی ریسٹورنٹ میں کیا گیا- خیبر سوسائٹی آف امریکہ کی اس اہم کاوش میں جہاں تنظیم کے صدر ممتاز پاکستانی امریکن زمان خان آفریدی نے خصوصی طور پر شرکت کی وہیں خیبر سوسائٹی آف امریکہ کے جنرل سیکرٹری جن کا تعلق مردان گڑھی کپورہ سے ہے کے علاوہ قونصل جنرل پاکستان عامر احمد اتوزئی ‘ محمد سہیل انفارمیشن سیکرٹری رحیم اللہ خان فنانس سیکرٹری سجاد خان وائس پریزیڈنٹ عبداللہ خان وومن ونگ سیکرٹری ریحانہ خان اور جوائنٹ سیکرٹری عمران نزیر نے شرکت کی – فنڈ ریزنگ کی اس تقریب میں ڈاکٹر جمشید’ ارشاد خان’ زاہد خان’ رحیم اللہ’ جہانگیر خٹک’ خادم حسین’ سنیعہ نعیم ‘مریم سنگ’ بہادر شاہ خالد خٹک’ فائق صدیقی کے علاوہ ریاض خان’ہاجرہ خان کی صاحبزادیوں کےعلاوہ محمد بشیر’ بہادرشاہ’ اورکمیونٹی کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر قونصل جنرل آف پاکستان عامر احمد اطوزئی نے کہا کہ پاکستان کے ان متاثرہ علاقوں میں سیلاب کی تباہ کاریوں نے بے شمار گھروں، فصلوں اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے، جس سے لاکھوں افراد بے گھر اور امداد کے محتاج ہو گئے ہیں انکا کہنا تھا کہ دنیا میں ہونے والے ماحولیاتی تغیرات میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابرھے گلوبل وارمنگ گرین ہاؤس گیسز کے اخراجات سے دنیا میں ہونے والی تباہیوں کے ذمہ دارمغربی اوریورپی ممالک ہیں ۔ اس نازک صورتحال میں بین الاقوامی پاکستانی کمیونٹی کی امداد انتہائی ضروری ہے۔ اور امریکہ میں بسنے والی آپ جیسے محب وطن پاکستانیوں کی تنظیموں کا اپنے ھموطنوں کی مدد کرنا قابل ستائش ھے ۔ خیبر سوسائٹی اف امریکہ کے صدر ممتاز پاکستانی امریکن زمان خان آفریدی نے اپیل کی ہے کہ وہ اس فنڈریزنگ ایونٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ متاثرین کی فوری مدد کی جا سکے اور ان کی زندگیوں کو سکون اور استحکام فراہم کیا جا سکے۔ خیبر سوسائٹی کے اکابرین نے کہا کہ ھم ان تمام تنظیموں کا تہہ دل سے شکر گزارھیں کہ جنہوں نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئیے ھمارا ساتھ دیا جن میں برونکس کمیونٹی کونسل ‘ امریکن کونسل آف مینارٹی وومن ‘ کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن ‘ مینارٹی وومن فاؤنڈیشن ‘ “فیڈکو” جنرل کنٹریکٹر کارپوریشن شامل ھیں- پاکستان ڈے پریڈ ‘ بروکلین میلہ ‘ مختلف مساجد اور بچوں تک نے سینکڑوں اور ہزاروں ڈالر عطیات میں دئیے۔ 65 ہزار ڈالرکےعطیات اس تقریب میں اکٹھے ھوئے ۔ تقریب کے اختتام پر خیبر سوسائٹی آف امریکہ نے کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فنڈریزنگ ایونٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ متاثرین کی فوری مدد کی جا سکے اور ان کی زندگیوں کو سکون اور استحکام فراہم کیا جا سکے۔ تقریب میں نقابت کے فرائض خیبر سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری محمد ناصر نے بخوبی سرانجام دیے- تقریب کے اختتام پر خیبر سوسائٹی آف امریکہ نے کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اس فنڈریزنگ ایونٹ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ متاثرین کی فوری مدد کی جا سکے اور ان کی زندگیوں کو سکون اور استحکام فراہم کیا جا سکے۔










































مزید معلومات اور تعاون کے لیے رابطہ کیا جا سکتا ہے