حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ کے دروازے پر زخم کیوں مندمل ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کے روضے کی خاک میں نور ہے، میرے مولا کا جو روضہ ہے اس کی خصوصیت یہ ہے کہ چاند ساری رات اس روضے کے بوسے لے کر دن کے غباروں کو جلاتا ہے اور ان کے حرم سے چوبیس گھنٹے جنتوں کی خوشبو آتی ہے
اللہ سے دعا گو ہوں کہ اللہ اس پاک مجلس میں شرکت کرنے والوں اور المہدی سنٹر کے بانیان اور عزاداران کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے ان سب کو صحت کاملہ عطاء فرمائے -ان کی اولادوں کیلئے عافیت فرمائے،علامہ سخاوت حسین سندرالوی کا خطاب اور دعاء
بروکلین،نیویارک (منظور حسین سے)
اہل تشیع کے عظیم روحانی مرکز المہدی سنٹر بروکلین میں حضرت امام موسی ٰکاظم ؑ کی ایک عظیم لشان مجلس کا انعقاد کیاگیا جس میں علامہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خلیج ومالج میں فرق ہے مالج وہ ہے جو ٹھیک ہو سکتا ہے مگر خلیج نہیں یہاں آپ نے یہ بھی فرمایا کہ خلیج کے ایک اور معنی بھی ہیں جیسے چھوٹی کوانٹٹی میں پانی ہو جسے ایک جام پانی کہہ لیں۔علامہ سخاوت حسین سندرالوی نے ہاشمی کے شعر کا ترجمہ سناتے ہوئے کہا کہ شعر میں ہاشمی فرما رہے ہیں۔حضرت امام موسی ٰکاظم ؑ وہ ہستی ہیں کہ اگر ان کی نیاز کے طور پر کوئی ایک جام پانی کا دے تو یہ اسے پوری خلیج واپس کر دیتے ہیں۔اپنے خطاب میں علامہ سخاوت حسین سندرالوی کا کہنا تھا کہ ملاحم مندمل نہ ہونے والے زخم کو کہتے ہیں اور ملحم یعنی جتنے بھی زخم نہ مل رہے ہوں ٹھیک نہ ہونے والے ہوں وہ باب المراد کے دروازے پر آ کر مل جاتے ہیں ٹھیک ہو جاتے ہیں۔کون ایسا شخص ہے جس کے دل میں کوئی تکلیف نہ ہو میں دعا کرتا ہوں کہ باب الحوائف کے صدقے میں آج سب بیماروں کو تکلیفیں دور ہو جائیں۔مجلس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر سخاوت حسین سندرالوی نے کہا کہ حضرت امام موسیٰ کاظم ؑ کے دروازے پر زخم کیوں مندمل ہو جاتے ہیں کیونکہ ان کے روضے کی خاک میں نور ہیں۔آپ نے فرمایا کہ میرے مولا کا جو روضہ ہے اس کی خصوصیت یہ ہے کہ چاند ساری رات اس روضے کے بوسے لے کر دن کے غباروں کو جلاتا ہے اور ان کے حرم سے چوبیس گھنٹے جنتوں کی خوشبو آتی ہے۔مجلس کے اختتام پر آپ نے مرحومین جن میں مرحوم سید سجاد حسین شاہ ابن سید ولایت حسین شاہ،مولانا حسن حنفی،مولانا حافظ نذر حسین،ذیشان حسین عارف،کنیز زہرہ خاتون بنت مرزا علی بیگ جو سٹیٹن آئی لینڈ میں حال ہی میں وفات پا گئیں،فیاض حسین شاہ،ثریابی بی اور ان تمام بانیان عزاداران المہدی سے ہیں ان تمام کو خدائے محترم انہار عالم میں اعلی وارفع مقام عطا فرمائے۔سید زاہد حسین نقوی اور حسن امتیاز کی دونوں فیملیوں کی شرکت اور ہمشیرہ ظاہرہ کی شرکت سے آج اس مجلس کا انعقاد ہوا۔اللہ سے دعا گو ہوں کہ اللہ اس پاک مجلس میں شرکت کرنے والوں اور المہدی سنٹر کے بانیان اور عزاداران کو اپنی رحمت کے سائے میں رکھے ان سب کو صحت کاملہ عطاء فرمائے۔ان کی اولادوں کیلئے عافیت فرمائے۔آمین