یروشلم: اسرائیل کے ایک اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر حماس اور حزب اللہ کے ساتھ جنگ جاری رہی تو اسرائیل ایک سال میں تباہ ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب حزب اللہ نے اسرائیل کے خلاف جنگ کے نئے اور تیز مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔
ادھر غزہ کے شمالی علاقے جبالیہ میں اقوام متحدہ کے اسکول میں قائم پناہ گزین کیمپ پر صہیونی حملے میں 28 فلسطینی شہید اور ایک سو ساٹھ زخمی ہو گئے۔
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکی وزیرخارجہ نے سعودی اور قطری ہم منصبوں سے رابطہ کیا اور مشرق وسطی میں جنگ بندی پر تبادلہ خیال کیا۔