نیو یارک : (منظور حسین سے )
جموں کشمیر نارتھ امریکہ زون کے زیرِ اہتمام ایک اعلیٰ سطحی انٹرنیشنل کنونشن منعقد ھوا جس میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سنٹرل سیکٹریٹ سے جے کے ایل ایف کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، جبکہ جے کے ایل ایف یو کے زون صدر لیاقت لون،برطانیہ زون کے سیاسی شعبہ کے سربراہ ایڈوکیٹ نسیم اقبال ،امریکہ کی ریاستوں ٹیکساس ،پنسلوینيا، فلادولفيا،نیویارک کے ٹاؤن ایریاز لانگ آئی لینڈ ،ویسٹ چیسٹر ، مینرو سیفرن نیویارک نیو جرسی کے ٹاؤن چیری ہل اور دیگر شہروں سے جے کے ایل ایف کے مرکزی رہنماؤں نے شرکت کی ،کنونشن کے دوسیشن ہوے سیشن اول جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کی کنوینگ کمیٹی کے چئیر مین سردار مشتاق نے جبکہ سیشن دوئم کی صدارت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے نو منتخب صدر سردار امتیاز خان نے کی۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نارتھ امریکہ کے کنویشن میں متفقہ طور سردار امتیاز خان کو صدر اشفیق اشرف کو جنرنل سیکریٹری چوھدری افتخار چیف آرگنائزر سردار سید افسر نائب صدر الیاس خان جوائنٹ سیکریٹری راجہ مختار ترجمان اور راجہ سکندر فنانس سیکریٹری منتخب نومنتخب کابینہ کی آن لائن حلف برداری کی تقریب سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان محمد رفیق ڈار نے آن لائن حلف لیا کنویشن سے مرکزی ترجمان رفیق ڈار برطانیہ زون کے صدر لیاقت لون برطانیہ زون کی سیاسی کمیٹی کے صدر نسیم اقبال ایڈوکیٹ امریکہ زون کے سابق صدر حلیم خان سابق جرنل سیکرٹری اشرف گلشن سنئر راہنما جاوید اسلم منظور خان کفیل احمد راشد خان نے خطاب کرتے ہوے اس عزم کا اظہار کیا کے شہید کشمیر مقبول بٹ کے فلسفہ آذادی اور قائد تحریک امان اللہ خان مرحوم کی جہد مسلسل اور دلی تہاڑ جیل میں پابند سلاسل مزاحمت اور آذادی کی علامت چیرمین محمد یاسین ملک کی قیادت میں وطن کی مکمل آذادی کے لیے ہر حالت میں اور ہر محاذ پر جدوجہد جاری رہی گی قائدین نومتخب عہدیداران سے موجودہ معروضی حالات میں سیاسی اور سفارتی محاذ پر قومی آذادی اور قائد انقلابی یاسین ملک کی رہائی کے لیے بین الاقوامی سطع پر جدوجہد کو مزید منظم کرنے اور جدوجہد کر تیز کرنے پر زور دیتے ہوے کہا ہے کے تحریک آذادی کشمیر جو اپنی ارتقائی منازل طے کر کے منطقی انجام کی طرف رواں ہے اسے اس وقت شدید اندرونی اور بیرونی سازشوں کے خطرات لاحق ہیں ان سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ریاست کی تمام اکاہوں اور بیرون ریاست جموں کشمیر کے ریاستی باشندوں کو منظم کرنا ہو گا عالمی سطع پر تحریک کو اجاگر کرنا ہو گا جموں کشمیر لبریشن فرنٹ اس تحریک کی بانی اور قومی آذادی کی ترجمان ہے اس لیے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے نمائندوں کی یہ تنظمی اور قومی ذمہ داری بنتی ہے کے وہ منقسم اور منتشر قوم کو نظریاتی اور فکری طور منطم کرتے ہوے اپنی ریاست کی نظریاتی ثقافتی خغرافیائی معاشی اور معاشرتی سرحدوں کا تحفظ کرے تقریب میں 8 فروری کو امریکی ریاست نیو جرسی میں شہید کشمیر مقبول بٹ کی اکتالیسویں برسی یوم تجدید عہد کے طور پر منانے کا عزم کیا گیا
1-جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے نو منتخب عہدِ داران کی حلف وفاداری ۔
2۔جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نارتھ امریکہ زون کی گزشتہ ۳ سالا کر کردگی رپورٹ ۔
3- نو منتخب باڈی کو مبارک آباد پر مشتمل تقاریرز۔
4۔ مہمانِ خصوصی کا نیک خواہشات پر مشتمل خطاب پُر مغز خطاب۔
5-صدارتی خطبہ۔
کنونشن کاآغاز رات نو بجے ہوا جسکی صدارت چئیر مین کنوینگ کمیٹی سردار مشتاق نے کی، سردار مشتاق نے نو منتخب عہدِداران تعارف کروانے کے فوراً بعد نو منتخب صدر سردار امتیاز اور انکی ٹیم چیف آرگنائزر افتخار چوہدری ، نائب صدرسردار سید افسر ،جنرل سیکریٹری سردار اشفاق اشرف،جوائنٹ سیکریٹری سردار الياس خان،پریس سیکریٹری راجہ مختار احمد اور فنانس سیکریٹری راجہ سیکندر کو بلا مقابل منتخب ہونے پر مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوے صدر سردار امتیاز اور ان کی ٹیم کو تمام اختیارات کیے اور کنوینگ کمیٹی کو تحلیل کرتے ہوے سردار امتیاز کو دوسرے سیشن کی صدارت کی دعوت دی۔
(سیشن دوئم)
رات 10 بجے صدر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نارتھ امریکہ سردار امتیاز خان کی صدارت میں شروع ہوا ۔سب سے پہلے سابق صدر جی کے ایل ایف حلیم خان نے گزشتہ ۳ سالا کا روائی پیش کی ۔
اس کے بعد یو کے زون کے صدر لیاقت لون نے تمام نو منتخب عہدِداران کو مبارک دی اور تنظیم کے دائیراہِ اختیارکو امریکہ کی تمام ریاستوں اور کینیڈا تک یو کے طرز پرپھیلانے کے لیے اپنے تجربات کی روشنی میں انتہائی مفید مشورے دے۔
اس کے بعد ریاست ٹیکساس سے جے کے ایل ایف کے مرکزی رہنماؤں سردار منظور ،جاويد اسلم اور عشرت احمد نے نو منتخب زونل ٹیم کو مبارک دی اوراتحاد واتفاق اور رابطے مضبوط کرنے کامشورہ دیا۔
بعدازاں نو منتخب نائب صدرسردار سید افسر خان نے سابقہ زونل ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور نو منتخب ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوے یقین دلایا کہ ان کی ٹیم تن من دہن سے تنظيمی اور تحریکی کا م آگے بڑھانے کی پوری کوشش کریگی۔
اس کے بعد نو منتخب جنرل سیکریٹری سردار شفیق اشرف نے خطاب کرتے ہوے نئے تقاضوں کو بروئے کار لاتے ہوے ہر محاز پر جہدو جہد کو آگے بڑھا نے کی یقین دہانی کروائی ۔
اسکے بعد تمام مقامی رہنماؤں سردار وکیل احمد،راجہ مختار احمد،(پبلیسٹی سیکریٹری)سردار الیاس(جوائنٹ سیکریٹری)راجہ سیکندر(فنانس سیکریٹری) ،سردار راشد خان (سابق پبلیسٹی سیکریٹری) سردار سبیل احمد،زریاب خان، سعیاد خان نے خطاب کیا جبکہ یوٹا سے سردار انور خان (مرکزی سابق سربراہ سیاسی شعبہ)نے کنونشن میں شرکت کر کے مصروفیات کو وجہ بتاتے ہوے اورنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوے بغیربات کیے اجازت لی۔
بعدازاں یو کے زون کےسياسی شعبہ کے سربراہ سردار نسیم ایڈوکیٹ نے قانونی تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوے مقامی وعالمی سطع پر سائنسی بنیادوں پر تنظیمی اور تحریکی جہدوجہد کو منظم کرنے کی ضرورت پر زور دیااور نارتھ امریکہ زون کو ہر معاملے میں قانونی وسیاسی مشاورت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جسے نارتھ امریکہ ذون کی سابقہ اور موجودہ قیادت کے علاوہ مرکزی قیادت نے بھی قدر کی نگاہ سے سراہا ۔
اس کے بعد جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان اور کنونشن کے مہمان خصوصی رفیق ڈار نے جموں کشمیر کی آذادی اور خود مختاری کی جاری جہدوجہد پر تفصیلی رشنی ڈالی اور عالمی سطع پر تحریکی کام پر جدید تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوے ذونل قیادت کو کام کرنے کی سٹریٹجی پر پُر مغز لیکچر دیا اور ہر سطع پر زون کو مرکز کی طرف معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہدایات جاری کی کہ یورپ،امریکہ اور دیگر ممالک کے قوانین کا احترام کرتے ہوے اپنے تحریکی کا م سر انجام دینے کامشورہ دیا اور کہاکہ مستقبل قریب امریکہ کے اندر ایک میگا ایونٹ تر تیب دیا جائے جسں میں ہر ریجن سےتمام مکتبِ فکر کے کشمیریوں کی شمولیت کو ممکن بنا کر قومی یکجہتی کا مظاہرہ کیا جائے۔
(صدارتی خطاب)
کنونشن کے آخر میں جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے نو منتخب صدر سردار امتیاز خان اُنھیں اور انکی ٹیم کو بلا مقابلہ منتخب کرنے وار ان پر اعتماد کرنے پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہماری پریارٹی بیس پر ممبر شپ مہیم شروع کرتے ہوے تنظیم کا دائیراہ اختیار امریکہ کی تمام ریاستوں اور کینیڈا تک پہنچانے کی بھر پور کوشش کریں گے واضع کیا ہے کہ ہر ممبر کو تنظیم کے ڈسپلن کی ہر صورت پر پابندی کرنی ہوں گی اور ہر کوئی مجھ اور میرے سمیت میری ٹیم جمہوری اقدار کے مکمل پابند ہوں گے لیکن دوبارہ یاددہانی کروانا چاہتا ہوں کے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ایک جمہوری انقلابی دستوری پارٹی ہے اور ہم اپنے قائدین کے نقشُِ قدم پر چلتے ہوے مکمل آزادی اور خودمختاری کے حصول تک اپنی
جہدو جہد جای و ساری رکھیں گے
صدر سردار امتیازخان
نائب صدرسردار سید افسر
جنرل سیکریٹری سردار اشفاق اشرف
چیف آرگنائزر افتخار چوہدری
جوائنٹ سیکریٹری سردار الياس خان
فنانس سیکریٹری راجہ سیکندر
شبعہ نشرواشاعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نارتھ امریکہ