جاپان سے گاڑیوں کا کاروبار کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

مقامی آٹو انڈسٹری کی مخالفت کے باوجود حکومت نے 5سال پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی منظوری دیدی
یہ منظوری وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان کی سربراہی میں ہونیوالے ٹیرف پالیسی بورڈ کے ایک خصوصی اجلاس میں دی گئی
ای سی سی کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان میں کوئی بھی گاڑیوں کا کاروبار کرنیوالا کمرشل بنیادوں پر گاڑیاں درآمد کرسکے گا

اسلام آباد + ٹوکیو (طاہر حسین سے) تازہ ترین اطلاعات کے مطابق وزارتِ تجارت کے ٹیرف پالیسی بورڈ نے مقامی آٹو انڈسٹری کی سخت مخالفت کے باوجود 5 سال پرانی استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری وفاقی وزیرتجارت جام کمال خان کی سربراہی میں ہونے والے ٹیرف پالیسی بورڈ کے ایک خصوصی اجلاس میں دی گئی۔ یہ فیصلہ اب اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)کے سامنے حتمی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔جس کے فوری بعد اس پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا۔ نئی پالیسی کے مطابق ابتدائی طور پر پانچ سال پرانی گاڑیوں کی درآمد جون 2026تک محدود رہے گی، واضح رہے اب تک صرف اوورسیز پاکستانیوں کو ہی ذاتی استعمال کے لیے استعمال شدہ گاڑیاں لانے کی اجازت تھی، اس سہولت کا ناجائز فائدہ اٹھاکر ہنڈی اور حوالہ کے ذریعے بیرون ملک رقوم کی منتقلی کی جاتی تھی، جو مالیاتی نظام کے لیے خطرہ ہے۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کی(ای سی سی)کی حتمی منظوری کے بعد پاکستان میں کوئی بھی گاڑیوں کا کاروبار کرنے والا کمرشل بنیادوں پر گاڑیاں درآمد کرسکے گا، حکومت کے اس اقدام کے پیچھے آئی ایم ایف کے ساتھ طے پانے والے تجارتی لبرلائزیشن کے معاہدے کو ایک اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Share it :

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Войти Регистрация