جاپان کے وزیرِاعظم اِشِیبا شِگیرُو پیرو میں ایشیاء-بحرالکاہل اقتصادی تعاون اور برازیل میں جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاسوں میں جمعرات سے شرکت کریں گے۔چیف کابینہ سیکریٹری ہایاشی یوشی ماسا نے منگل کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ اِشِیبا آٹھ روز کے لیے دونوں جنوبی امریکی ممالک کا دورہ کریں گے۔اِشِیبا پیرو میں ہونے والے ایپک سربراہ اجلاس میں آزاد و کھلی تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے جیسے معاملات پر جاپان کا مؤقف بیان کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔برازیل میں جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس میں، وہ اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں کہ جاپان ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر غربت، موسمیاتی تبدیلی اور دیگر معاملات سے نبٹے گا۔ اِشِیبا کو اُمید ہے کہ وہ جنوبی امریکہ میں ہونے والے سربراہی اجلاس کے موقع پر امریکی صدر جو بائیڈن، جنوبی کوریا کے صدر یُن سو نیئول اور چینی صدر شی جن پنگ سمیت عالمی رہنماؤں سے الگ الگ ملاقات کریں گے۔