پیرو : جاپانی وزیراعظم اِشیبا شیگیرو نے امریکہ اور جنوبی کوریا کے صدور کے ساتھ اپنی پہلی سہ فریقی ملاقات کی۔ اِشیبا، ایپیک یعنی ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون فورم کے تازہ ترین اجلاس کے لیے پیرو میں ہیں۔ امریکی صدر جو بائیڈن اور جنوبی کوریا کے یون سک نیول کے ساتھ ان کی بات چیت جمعہ کو ہوئی۔ بات چیت کے اہم موضوعات میں سے ایک یہ تھا کہ شمالی کوریا سے کیسے نمٹا جائے۔ تینوں ممالک نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا جس میں شمالی کوریا اور روس کی جانب سے اقوام متحدہ کی متعدد قراردادوں کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی گئی۔ انہوں نے شمالی کوریا کی جانب سے روس کے لیے فوجیوں کی تعیناتی کا حوالہ دیا۔ رہنماؤں نے اپنے تعلقات کو باضابطہ شکل دینے اور علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کو فروغ دینے کے عزم کے لیے سہ فریقی سیکرٹریٹ کے قیام پر بھی اتفاق کیا۔