ضرورت مندبچوں کی تعلیمی اور طبی سہولیات کوپورا کرنیوالی بین الاقوامی نان پرافٹ تنظیم ”سیمز چلڈرن“کا 14واں سالانہ بنیفٹ ڈنرانتہائی تزک واحتشام سے منایاگیا،اس تاریخی ڈنر میں جہاں سٹی اور سٹیٹ آفیشلز کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی وہیں پاکستانی امریکن فیملیز کی ایک بہت بڑی تعداد نے اس میں شرکت کر کے اس کو کامیاب بنایا
شرکت کی میں سیمز چلڈرن کی نوح انسانی خصوصی طور پر موذی بیماریوں کے شکار بچوں کیلئے کی جانے والی صحت عامہ کی گرانقدر کوششوں سے بہت متاثرہوں، نوع انسانی کی بہتری اور معاشرے میں تکلیف زدہ انسانوں اور بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے کی جانے والی سیمز چلڈرن کی کوششوں میں معاشرے کے ہرمکتبہ فکر کے لوگوں کو شامل ہونا چاہئے،بلیو مینتھل
امریکہ نے ہم لوگوں کیلئے ایک بہترین زندگی اور ایک تابناک مستقبل فراہم کیا،اب ہمارا فرض ہے کہ جس معاشرے نے ہمیں اپنی گودمیں لے کر ہماری پرورش کی اور ہمیں اور ہماری نسلوں کو ایک بہترین مستقبل دیا اس معاشرے کا بھی ہم پر پورا حق ہے اور وہ ہم اس معاشرے میں اپنا حصہ ڈال کر ہی پورا کر سکتے ہیں جس کیلئے ہم نے سیمز چلڈرن کا آغاز کیا،نعیم خالد
کنکٹیکٹ (منظور حسین سے)
ضرورت مندبچوں کی تعلیمی اور طبی سہولیات کوپورا کرنے والی بین الاقوامی نان پرافٹ تنظیم ”سیمز چلڈرن“کا 14واں سالانہ بنیفٹ ڈنرانتہائی تزک واحتشام سے منایاگیا-اس تاریخی ڈنر میں جہاں سٹی اور سٹیٹ آفیشلز کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی وہیں پاکستانی امریکن فیملیز کی ایک بہت بڑی تعداد نے اس میں شرکت کر کے اس کو کامیاب بنایا-سیمز چلڈرن کی جانب سے سالانہ ڈنر میں شرکت کرنے والوں کو ریفل ڈرا کے ذریعے ہزاروں ڈالر انعامات بھی دیئے گئے
سیمز چلڈرن کے اس پروگرام میں بین الاقوامی کمپنیوں بشمول
National Convenience Distributors, East River Energy, Service Station Equipment Inc,Premium Insurance Agency, Citgo Fueling Good , Station-Glo Professional Imaging Contravtors,VC Management Inc.Shelby Transport,Irongate Insurance,New England Ice Cream, M&T Bank,Core. Mark
-نے شرکت کی
تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹررچرڈ بلیو مینتھل تھے -اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مسٹر رچرڈ بلیو مینتھل نے کہا کہ وہ سیمز چلڈرن کی نوح انسانی خصوصی طور پر موذی بیماریوں کے شکار بچوں کیلئے کی جانے والی صحت عامہ کی گرانقدر کوششوں سے بہت متاثر ہیں -انہوں نے تقریب میں شریک سینکڑوں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوع انسانی کی بہتری اور معاشرے میں تکلیف زدہ انسانوں اور بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے کی جانے والی سیمز چلڈرن کی کوششوں میں معاشرے کے ہرمکتبہ فکر کے لوگوں کو شامل ہونا چاہئے-اس موقع پر سیمزچلڈرن کے سی ای او ممتاز پاکستانی ا مریکن مسٹر نعیم خالد نے شرکاء محفل کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ سیمز چلڈرن نان پرافٹ آرگنائزیشن ہونے کی وجہ سے ایسے گھرانوں کی مالی امداد کرتی ہے جن کے بچے کسی بھی قسم کی موذی بیماریوں میں مبتلا ہیں -نعیم خالد نے کہا کہ اکٹھی کی جانے والی رقم شدید بیماریوں میں مبتلابچوں کی فلاح وبہبود اور ان کے گھرانوں کی بحالی کیلئے صرف کی جائے گی۔ نعیم خالد نے کہا کہ امریکہ نے ہم لوگوں کیلئے ایک بہترین زندگی اور ایک تابناک مستقبل فراہم کیا ہے۔ہمارے بہن بھائی اس معاشرے میں تمام تر توانائیوں اور سہولیات کیساتھ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔اب ہمارا فرض ہے کہ جس معاشرے نے ہمیں اپنی گود میں لے کر ہماری پرورش کی اور ہمیں اور ہماری نسلوں کو ایک بہترین مستقبل دیا اس معاشرے کا بھی ہم پر پورا حق ہے اور وہ ہم اس معاشرے میں اپنا حصہ ڈال کر ہی پورا کر سکتے ہیں جس کے لئے انہوں نے سیمز چلڈرن کا آغاز کیا۔ نعیم خالد کا کہنا تھا کہ سیمز چلڈرن صرف بچوں کی فلاح وبہبود کیلئے ہی میدان عمل میں نہیں آئی بلکہ ان گھرانوں کیلئے بھی کام کررہی ہے جو اپنے بیمارشدہ بچوں کے مہنگے علاج کی وجہ سے معاشی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں ایسے میں مسائل کے شکار شدہ گھرانوں کے گھروں کے،کرایہ جات ان کے بجلی کے بل،مارٹ گیج اور خوراک کے بلز کی ادائیگی ہم اپنے ذمہ لے لیتے ہیں تاکہ مسائل میں پھنسے ہوئے گھرانوں کی زندگیوں میں بھی سکون آسکے -اس بڑی تقریب میں مہمانوں کیلئے انتہائی پر تعیش خوش ذائقہ کھانوں اورمشروبات سے تواضع کی گئی