• About
  • Privacy & Policy
  • Contact Us
Saturday, May 17, 2025
  • Login
Dunya International
  • Our Editions
  • Home
  • Latest News
  • Dunya Int Exclusive
    ہمیں امن کے ایسے چشمے تلاش کرنا چاہئیے جو فلسطین، غزہ اور کشمیر میں سائنس کی تباہ کاریوں کی لگی آگ کو بجھا سکیں”ڈاکٹر مختار احمد

    ہمیں امن کے ایسے چشمے تلاش کرنا چاہئیے جو فلسطین، غزہ اور کشمیر میں سائنس کی تباہ کاریوں کی لگی آگ کو بجھا سکیں”ڈاکٹر مختار احمد

  • Video Blog
  • Gallery
  • International
  • National
  • Business
  • Sports
  • Entertainment
  • About Us
  • Contact Us
No Result
View All Result

Home Urdu News Latest News

بھارت کے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6 ڈرونز حملے ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج

بھارت کے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6 ڈرونز حملے ناکام بنائے، ترجمان پاک فوج
Share on FacebookShare on Twitter

اسلام آباد:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ حملے کے وقت بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر چھ ڈرونز حملے کیے جنہیں ناکام بنادیا۔

یہ بات انہوں ںے انٹرنیشنل میڈیا کے ساتھ اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ ان کے ساتھ ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشن ریئرایڈمرل راجا رب نواز بھی موجود تھے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، بھارتی طیارے رات بارہ بج کر دس منٹ پر پاکستان سائیڈ پر آئے۔ انہوں نے بریفنگ میں رافیل طیاروں کے پائلٹ کی گفتگو بھی سنائی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے وقار اور آزادی کی ہرقیمت پر حفاظت کرے گا، بھارت بچوں، خواتین اور عام شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے، پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگادیا، حقیقت کیا ہے یہ دیکھنا چاہیے مگر اس کے برعکس بھارتی میڈیا نے بغیر ثبوت کہنا شروع کردیا کہ پاکستان ملوث ہے۔اس موقع پر انہوں ںے مقبوضہ کشمیر کے شہریوں کی جانب سے پہلگام واقعے پر اٹھائے گئے سوالات کی ویڈیوز پیش کیں جن میں شہریوں نے مودی حکومت اور بھارتی فوج کی سیکیورٹی پر سوالیہ نشان اٹھادیا اور پہلگام واقعے کو بھارتی فوج کا ڈرامہ قرار دیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ پہلگام واقعہ دو بج کر 30 منٹ پر پیش آیا اور دس منٹ بعد متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج ہوگئی، انہوں ںے دس منٹ میں کیسے پتالگالیا کہ اس حملے میں پاکستان ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جعلی انکاؤنٹرز بھارتی افواج کا معمولم ہیں، پلوامے واقعے سے متعلق بھی پاکستان نے ایک واضح موقف اپنایا تھا اور کہا تھا کہ یہ ایک فالس فلیگ آپریشن ہے، جموں کے اس وقت کے گورنر نے پلوامہ واقعے کی پول کھول دی تھی اور کہا تھا کہ بھارت اس جعلی واقعے کا الزام پاکستان پر لگا\ کر سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت موجود ہیں، بھارت کشمیریوں کو گھروں سے اٹھا کر انہیں دہشت گرد قرار دے کر قتل کردیتا ہے، بھارت پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے جس کے ثبوت موجود ہیں بھارت فتنہ الخوارج سمیت دیگر تنظیموں کو دہشت گردی کے لیے سپورٹ کرتا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی کے شواہد موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے اہل کاروں اور دہشت گردوں کے درمیان کمیونی کیشن کے ثبوت موجود ہیں، پہلگام واقعے سے قبل جہلم سے بھارتی جاسوس کو گرفتار کیا گیا، بھارت کے اندر دہشت گردی کے کیمپس موجود ہیں، بھارت امریکا، کینیڈا اور پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی میں ملوث ہے، بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ سب کچھ کررہا ہے۔بھارت کی بے بنیاد جارحیت کو اب بند ہوجانا چاہیے، پاکستان نے بھارت کو تحقیقات کی پیش کش بھی کی تھی اور کہا کہا تھا کہ کوئی تیسرا فریق جج بن جائے مگر پہلگام واقعے کی آڑ میں بھارت میں مقیم مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کے پاکستان پر حملے کے وقت کئی ہزار مسافروں کی جانوں کو بھی خطرے میں ڈالا، اس وقت 57 پروازیں فضا میں موجود تھیں، بھارت اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز کے ذریعے پاکستان پر حملے کررہا ہے اب تک 77 ڈرونز کو تباہ کردیا ہے، ہم نے بھارت کے بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنایا، ہم بھارت کی صرف ان چیک پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہیں جہاں سے ہم پر فائرنگ کی جاتی ہے۔انہوں ںے کہا کہ بھارت نے سکھوں کے علاقوں پر حملہ کیا اور ان کی عبادت گاہ کو تباہ کرنے کی کوشش کی، 6 ڈرونز سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ہم نے ناکام بنایا، بھارت نے پاکستان پر لانگ رینج میزائلوں سے حملہ کیا، بھارت میڈیا کہانیاں گھڑنے سے قبل سوچ لے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت اپنا جدید ترین طیارہ گرنے پر مایوسی کا شکار ہم اس کی مایوس جانتے ہیں، بھارتی حکام بھی لگتا ہے فلموں پر زیادہ یقین رکھتے ہیں، لندن میں بھارتی ہائی کمشنر کہتا ہے کہ مسعود اظہر کا بھائی نماز جنازہ پڑھا رہا ہے نماز جنازہ پڑھانے والے کا ویڈیو بیان آیا ہے کہ وہ حیران ہے اسے مسعود اظہر کا بھائی کیوں بنادیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ پورے ملک سے بھارتی ڈرونز جمع کرکے ان کے منہ پر ماریں گے بھارت چاہتا ہے کہ وہ کارروائی کرتے اور کوئی اس سے سوال بھی نہ کرے؟ جب بھی ڈرون آتے ہیں تو انہیں مانیٹر کرکے گرایا جاتا ہے، ہم نے بھارت کے بھیجے گئے ایک ایک ڈرون کو گرایا اور کوئی ایک بھی واپس نہ جاسکا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حملوں میں 33 پاکستانی شہید اور 62 زخمی ہوئے۔ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد نے کہا کہ وطن کے کامیاب دفاع پر اللہ کے شکر گزار ہیں، پاک فضائیہ بھارتی حملوں کے جواب میں دو منٹ میں فعال ہوگئی اور ردعمل دیا، بھارت کے تقریباً 60 طیارے آئے جن میں سے 14 رافیل طیارے تھے، ہم نے تین رافیل طیاروں سمیت پانچ طیارے مار گرائے۔اس موقع پر انہوں ںے اسکرین پر سلائیڈز کے ذریعے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی تباہی سے متعلق بتایا اور بھارتی پائلٹ کی گفتگو بھی سنائی۔قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جوابی طور پر صرف ایل او سی کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ڈرونز اور راکٹ حملے نہیں کہے جارہے جب کہ بھارت سویلین کو نشانہ بنارہا ہے۔غیر ملکی ٹی وی ” ٹی آر ٹی ورلڈ“سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے دنیا کو بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان پر انڈین آرٹلری کی جانب سے ایل او سی پر شیلنگ اور بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فورسز کی جانب سے جان بوجھ کر عام آبادی کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی فورسز کی جانب سے فائرنگ پر جواب میں صرف ان کی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پاکستان کی جانب سے ڈرونز اور راکٹ حملے نہیں کیے جارہے، پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر صرف اور صرف ان بھارتی پوسٹوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جو سویلیز آبادی کو نشانہ بنارہی ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گزشتہ روز بھارت کی جانب سے من گھڑت طور پر کہا گیا کہ پاکستان نے حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت پر راکٹوں اور ڈورونز سے حملہ کیا یہ بالکل جھوٹ ہے، یہ 21ویں صدی ہے ہر چیز الیکٹرانکلی موجود ہے اگر پاکستان نے بھارت پر میزائلوں سے حملہ کیا تو بتایا جائے، انڈین میڈیا نے کہا کہ پاکستان کا طیارہ گرایا گیا اور پائلٹ کو پکڑ لیا گیا تو بتایا جائے گرائے گئے جہاز کا ملبہ اور پائلٹ کہاں ہے؟ اگر کچھ ہے تو ثبوت دیا جائے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ انڈین میڈیا کی جانب سے صرف من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلائی گئیں، میں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ پاکستان اگر کچھ کرے گا تو انڈین میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ دنیا بتائے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی واقعہ پر پاکستان پر الزام تراشی ایک وطیرہ بن چکا ہے اور پہلگام واقعہ میں بھی ایسے ہی کیا گیا، پہلگام واقعہ پر الزام تراشی کے بجائے پاکستان کی حکومت کی جانب سے واضح طور پر شفاف نیوٹرل آزادانہ تحقیقات کی پیش کش کی گئی، بھارت بغیر ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی مگر اس کے پاس کو ثبوت نہیں ہیں۔

Previous Post

Number of Indian drones downed by Pakistan reaches 77: security sources

Next Post

وطن کی حفاظت کیلیے اپنی اولادوں سمیت قربان ہوجائیں گے، تمام مسالک اور عیسائی برادری متحد

Jawad Hussain

Jawad Hussain

Next Post
وطن کی حفاظت کیلیے اپنی اولادوں سمیت قربان ہوجائیں گے، تمام مسالک اور عیسائی برادری متحد

وطن کی حفاظت کیلیے اپنی اولادوں سمیت قربان ہوجائیں گے، تمام مسالک اور عیسائی برادری متحد

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

Plugin Install : Widget Tab Post needs JNews - View Counter to be installed
  • Trending
  • Comments
  • Latest
کوہاٹ یونیورسٹی میں یومِ تشکر کی پُروقار تقریب

کوہاٹ یونیورسٹی میں یومِ تشکر کی پُروقار تقریب

May 16, 2025
محمد زاہد اختر خاکی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نئے کنٹرولر امتحانات مقرر

محمد زاہد اختر خاکی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نئے کنٹرولر امتحانات مقرر

May 16, 2025
چوہدری عبدالرؤف بھلی کوآرڈینٹر قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ھم آہنگی پاکستان /امریکہ کا گورنمنٹ ہائی سکول لدھڑ سیالکوٹ میں خطاب اور 20لاکھ روپے کی خطیر رقم ڈونیشن دے کر صدیق بلا ک کا افتتاح کر دیا

May 15, 2025
پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی، وزیراعظم

پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جس طرح 3 رافیل کو نشانہ بنایا اُسے مودی اور دنیا قیامت تک یاد رکھے گی، وزیراعظم

May 15, 2025

Recent News

Dunya International and Global TV are the product of over 100 years of combined journalistic career of four brothers Zahid Hussain, Tahir Hussain, Manzoor Hussain and Abdul Samad Khan. The journey started as the first ever Urdu evening newspaper from the nation’s capital Islamabad, Pakistan.

Follow Us

Browse by Category

  • Audio News
  • Business
  • Business News
  • Dunya Int Exclusive
  • English News
  • Entertainment
  • Entertainment News
  • Fashion
  • Health News
  • International
  • International News
  • Latest English News
  • Latest News
  • National
  • National News
  • National Urdu News
  • Our Editions
  • Science News
  • Sports
  • Sports News
  • Travel News
  • Uncategorized
  • Urdu News
  • World News

Recent News

کوہاٹ یونیورسٹی میں یومِ تشکر کی پُروقار تقریب

کوہاٹ یونیورسٹی میں یومِ تشکر کی پُروقار تقریب

May 16, 2025
محمد زاہد اختر خاکی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نئے کنٹرولر امتحانات مقرر

محمد زاہد اختر خاکی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے نئے کنٹرولر امتحانات مقرر

May 16, 2025
  • About
  • Privacy & Policy
  • Contact Us

© 2024 Dunya International | All Right Reserve.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In