’بزم ثناء مصطفیؐ یو ایس اے“کی جانب سے فخر موجودات تاجدار رحمت عالم آنحضورؐ کی دنیا میں تشریف آوری کے موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی جشن عیدمیلاد النبیؐ کی ایک روحانی محفل پاک کا انعقاد لٹل پاکستان میں واقع بزرگ مرد وخواتین کیلئے قائم کئے گئے آشیانہ اڈلٹ ڈے کیئر میں کیاگیا
مردو ں کی طرح دنیا بھر کی مسلم خواتین آقائے دوجہاں سرور کائنات آنحضورؐ سے دل وجان سے محبت وعقیدت رکھتی ہیں،اس وجہ سے ہم ہر سال آقاؐ کی دنیا میں تشریف آوری کے موقع پر اس بزم کو سجاتی ہیں اور آپ ؐسے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کرتی ہیں،چیف ایگزیکٹو محترمہ راحیلہ فردوس
بروکلین،نیویارک (منظور حسین سے)
امریکی سرزمین پر پاکستانی امریکنز خواتین کی مستندتنظیم ”بزم ثناء مصطفیؐ یو ایس اے“کی جانب سے فخر موجودات تاجدار رحمت عالم آنحضورؐ کی دنیا میں تشریف آوری کے موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی جشن عیدمیلاد النبیؐ کی ایک روحانی محفل پاک کا انعقاد لٹل پاکستان میں واقع بزرگ مرد وخواتین کیلئے قائم کئے گئے آشیانہ اڈلٹ ڈے کیئر میں کیاگیا-بزم ثناء مصطفیؐ یوایس اے کی جشن عیدمیلاد النبیؐ کی اس محفل پاک میں ٹرائی اسٹیٹ نیویارک سے تعلق رکھنے والی خواتین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی اور بارگاہ رسالتؐ میں انتہائی خوبصورت انداز سے ہدیہ نعت پیش کیا-تقریب کی صدارت کرتے ہوئے بزم ثناء مصطفی ؐیو ایس اے کی چیف ایگزیکٹو محترمہ راحیلہ فردوس کا کہنا تھا کہ مردو ں کی طرح دنیا بھر کی مسلم خواتین آقائے دوجہاں سرور کائنات آنحضورؐ سے دل وجان سے محبت وعقیدت رکھتی ہیں -اس وجہ سے ہم ہر سال آقاؐ کی دنیا میں تشریف آوری کے موقع پر اس بزم کو سجاتی ہیں اور آپ ؐسے والہانہ محبت اور عقیدت کا اظہار کرتی ہیں -بزم ثناء مصطفی یوایس اے کی اس بابرکت محفل میں مرحبا مرحبا یارسول اللہ،خلق کے سرور تابع محشر،یامحمد نور مجسم،یاحبیبی یا مولائی،اللہ اللہ ہو لاالہ الا ہو،آمنہ بی بی کے گلشن میں آئی ہے تازہ بہار،بہارجیسے خوبصورت ہدیہ نعت پیش کی گئیں -اس محفل میں صفیہ علی نے تلاوت کلام پاک کی جبکہ دیگر خواتین میں روبینہ،ام کلثوم،طاہرہ،سعدیہ عباس،عطیہ شہناز اور دیگر خواتین شامل تھیں