بریلینس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دنیا بھر کی طرح امریکہ میں بھی خواتین کے چھاتی کے سرطان جسے عرف عام میں بریسٹ کینسر کہا جاتا ہے کیلئے انتہائی مفید اور معلوماتی آگاہی ورکشاپ کا انعقاد ممتاز پاکستانی امریکن خاتون محترمہ کلثوم کاظمی اور ان کی خواتین پر مشتمل انتہائی قابل ٹیم کے زیر انتظام کیاگیا
سرٹیفائیڈ پروفیشنل لائف کوچ اور ڈائیورس کمیونٹی کو کونسلنگ فراہم کرنیوالی کلثوم کاظمی کی بریلینس فاؤنڈیشن کے بریسٹ کینسر سیمینار میں پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی ایک بڑی تعداد کے علاوہ نیوجرسی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر مسٹرناشن حامسبی اور پروگرام منیجر برائے کینسر ایجوکیشن اور کینسر کی اوائل ہی میں تشخیص کی ماہر لولیتا نے خصوصی طو رپر شرکت کی
بریسٹ کینسر ایک بیماری ہے جس کی بڑی وجہ بریسٹ کے ٹشوز کا بڑھنا اور ٹیومر کی شکل اختیار کرنا ہے، خواتین میں چھاتی کا کینسر دوسرے نمبر پر آتا ہے جس کا شکار مرد بھی ہو رہے ہیں، چھاتی کے سرطان کی بڑی علامات میں چھاتی میں غدود کا آجانا،چھاتی کی ساخت میں تبدیلی،چھاتی کی چمڑی میں تبدیلی،نپلز سے پانی والے مادے کا رسنا اور چمڑی کا سرخ ہو جانا شامل ہے،ڈاکٹر عامر زمان
بریلینس ہیلتھ اینڈ ویلینس، بریلینس فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کا حصہ ہے،بریلینس فاؤنڈیشن ایک نان پرافٹ تنظیم ہے جو 2017ء سے مسلسل کام کررہی ہے، کمیونٹی کی بہتری خصوصا خواتین کی اپ لفٹ کیلئے اس مشن کا آغاز کیا جہاں گروپ سیشن اور گروپ ایجوکیشنل پروگرامز کے ذریعے کمیونٹی کی مدد کی جارہی ہے، کلثوم کاظمی
آج کے جنوبی ایشیائی ایونٹ میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے مفید معلومات کے علاوہ ذہنی امراض کی تشخیص کے حوالے سے بھی معلوماتی پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے، اپنی فیملی کے معاملات اور مسائل کے تدارک کیلئے بریلینس فاؤنڈیشن کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں دیگر سہولیات میں وائلنس کے شکار افراد اور شیلٹر کی سہولیات کیلئے ہم سے رابطہ کیا جاسکتا ہے،سیدہ شازیہ زیدی
انشورنس کے بغیر خواتین نیوجرسی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کر کے سرطان کا علاج مفت کرا سکتی ہیں، خواتین کو چھاتی کے سرطان کو انتہائی سنجیدہ لینا چاہئے اور اپنی زندگی بچانے کیلئے ہر سال میموگرام کرانا انتہائی ضروری ہے، لولیتا،دیگرشرکاء میں ڈاکٹر مدیحہ شہزادی،فوزیہ قریشی،ڈاکٹر دھاول پٹیل،اسمبلی ممبر شمع حیدر،میئر آف ایڈیسن سیم جوشی شامل تھے
ایڈسن،نیوجرسی (منظور حسین سے)
نیوجرسی میں رفاہ عامہ،دکھی انسانیت اور کمیونٹی خصوصا خواتین کی اپ لفٹ اور انہیں معاشی وسیاسی دھارے میں لانے کیلئے کام کرنے والی صف اول کی تنظیم بریلینس فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام دنیا بھر کی طرح امریکہ میں بھی خواتین کے چھاتی کے سرطان جسے عرف عام میں بریسٹ کینسر کہا جاتا ہے کیلئے انتہائی مفید اور معلوماتی آگاہی ورکشاپ کا انعقاد ممتاز پاکستانی امریکن خاتون محترمہ کلثوم کاظمی اور ان کی خواتین پر مشتمل انتہائی قابل ٹیم کے زیر انتظام کیاگیا-سرٹیفائیڈ پروفیشنل لائف کوچ اور ڈائیورس کمیونٹی کو کونسلنگ فراہم کرنے والی پاکستان کی اس عظیم بیٹی کلثوم کاظمی کی پریلینس فاؤنڈیشن کے بریسٹ کینسر سیمینار میں جہاں پاکستانی امریکن ڈاکٹرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی وہیں نیوجرسی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کمشنر مسٹرناش حاسبی اور پروگرام منیجر برائے کینسر ایجوکیشن اور کینسر کی اوائل ہی میں تشخیص کی ماہر لولیتا نے خصوصی طو رپر شرکت کی اور خواتین کو سرطان کی تشخیص اور اس کے علاج کے حوالے سے انتہائی مفید معلومات فراہم کیں -بریسٹ کینسر کی معلومات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر عامر زمان کا کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر ایک بیماری ہے جس کی بڑی وجہ بریسٹ کے ٹشوز کا بڑھنا اور ٹیومر کی شکل اختیار کرنا ہے-ڈاکٹر عامر کا کہنا تھا کہ خواتین میں چھاتی کا کینسر دوسرے نمبر پر آتا ہے جس کا شکار مرد بھی ہو رہے ہیں -ڈاکٹر عامر زمان کا کہنا تھا کہ چھاتی کے سرطان کی بڑی علامات میں چھاتی میں غدود کا آجانا،چھاتی کی ساخت میں تبدیلی،چھاتی کی چمڑی میں تبدیلی،نپلز سے پانی والے مادے کا رسنا اور چمڑی کا سرخ ہو جانا شامل ہے-ان کا کہنا تھا کہ صنعتی ممالک میں ماحولیاتی کیمیکلز کی بہتات کی وجہ سے خواتین کے سیلز کی ساخت کا تبدیل ہو جانا ہی بریسٹ کینسر کی ایک اہم علامت ہے جس کے تدارک کیلئے اپنے جسم کا خاص خیال رکھنا،اوائل میں ہی میمو گرام کرانا بہت ضروری ہے-ڈاکٹر زمان کا کہنا تھا کہ شروع میں کی جانے والی تشخیص سے خواتین چھاتی کے کینسر سے کتنی محفوظ رہ سکتی ہیں -ڈاکٹر زمان کا کہنا تھا کہ 100میں سے 91فیصد خواتین بریسٹ کینسر کی تشخیص کے بعد صرف پانچ سال تک زندہ رہ سکتی ہیں -تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریلینس فاؤنڈیشن کی روح رواں کلثوم کاظمی کا کہنا تھا کہ بریلینس ہیلتھ اینڈ ویلینس بریلینس فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کا حصہ ہے-بریلینس فاؤنڈیشن ایک نان پرافٹ تنظیم ہے جو 2017ء سے مسلسل کام کررہی ہے -ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کمیونٹی کی بہتری خصوصا خواتین کی اپ لفٹ کیلئے اس مشن کا آغاز کیا جہاں گروپ سیشن اور گروپ ایجوکیشنل پروگرامز کے ذریعے کمیونٹی کی مدد کی جارہی ہے-کلثوم کاظمی کا کہنا تھا کہ وہ بریلینس فاؤنڈیشن کے تحت آن لائن اور ان پرسن ورکشاپس کا انعقاد بھی جاری ہے -ان کاکہنا تھا کہ ہر آٹھ میں سے ایک خاتون کو ان کی زندگی میں بریسٹ کینسر ہوجاتا ہے-کلثوم کاظمی کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیائی خواتین میں سے پاکستانی،بنگلہ دیشی اور انڈین خواتین کو اعزاز حاصل ہے کہ وہ خواتین کی صحت کی بہتری کیلئے پہلی مرتبہ بریسٹ کینسر آگاہی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کر رہی ہیں اس ورکشاپ کے دوران خواتین کا مفت چیک اپ کیا جائے گا-ان کا کہنا تھا کہ آج کے پروگرام میں آنکالوجسٹ اور نیوجرسی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے خصوصی طور پرشرکت کر کے پروگرام کو مزید بہتر بنا دیا ہے جہاں خواتین کو کئی ایک سوالوں کا جواب ملا ہے-بریلینس فاؤنڈیشن کی جنرل سیکرٹری سیدہ شازیہ زیدی کا کہنا تھا کہ آج کے جنوبی ایشیائی ایونٹ میں چھاتی کے کینسر کے حوالے سے مفید معلومات کے علاوہ ذہنی امراض کی تشخیص کے حوالے سے بھی معلوماتی پروگرام کا انعقاد کیا جارہا ہے-سیدہ شازیہ کا کہنا تھا کہ اپنی فیملی کے معاملات اور مسائل کے تدارک کیلئے بریلینس فاؤنڈیشن کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں دیگر سہولیات میں وائلنس کے شکار افراد اور شیلٹر کی سہولیات کیلئے ہم سے رابطہ کیا جاسکتا ہے-تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریلینس فاؤنڈیشن کی نائب صدر شمع صالح کا کہنا تھا کہ نیوجرسی میں جنوبی ایشیائی خواتین کے حوالے سے چھاتی کے سرطان کے حوالے سے یہ فیملی آگاہی ورکشاپ ہے -ان کا کہنا تھا کہ ان کی ورکشاپ خواتین کیلئے ایک گیم چینجر کی حیثیت رکھتی ہے جہاں بریسٹ کینسر کے بعد زندہ رہ جانے والے افراد کے علاوہ آپ ڈاکٹرز کو بھی سنیں گے -ان کا کہنا تھا کہ خواتین چھاتی کے سرطان کو شکست دے سکتی ہیں -بریلینس فاؤنڈیشن کی اس اہم ترین ورکشاپ میں کمیونٹی کی ممتاز شخصیت معروف پاکستانی امریکن خاتون بینکر شاہین جیلانی بریلینس فاؤنڈیشن کی صدر عالیہ کیانی کا کہنا تھا کہ بریسٹ کینسر صرف ایک شخص کو نہیں پوری فیملی کیلئے عذاب اور درد کا باعث بنتا ہے-ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو اوائل ہی میں اس کے ساتھ مقابلہ کرنا ہو گا کیونکہ بریسٹ کینسر کی دوسری اور تیسری سٹیج انتہائی تکلیف دہ ہے-ان کا کہنا تھا کہ بریلینس فاؤنڈیشن کی ورکشاپس کو خواتین ضرور اٹینڈ کریں -بریلینس فاؤنڈیشن کی رائے عامہ اور پبلک ریلیشن آفیسر فوزیہ قریشی کا کہنا تھا کہ خواتین ہر سال چیک اپ ضرور کرائیں تاکہ ان کی تشخیص جلد سے جلد ہو اور وہ اس بیماری سے پہلے مراحل میں ہی چھٹکارا حاصل کر لیں -نیوجرسی میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی کینسر سپیشلسٹ محترمہ لولیتا کا کہنا تھا کہ جن خواتین کے پاس انشورنس نہیں وہ نیوجرسی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کر کے سرطان کا علاج مفت کرا سکتی ہیں -ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو چھاتی کے سرطان کو انتہائی سنجیدہ لینا چاہئے اور اپنی زندگی بچانے کیلئے ہر سال میموگرام کرانا انتہائی ضروری ہے -چاہے کچھ بھی ہو انہیں اپنی زندگی کی حفاظت خود کرنا ہے-تقریب کے آخر میں ایک سیشن کے ذریعے ہارٹ فاؤنڈیشن آف امریکہ کی سپیشلسٹ ٹریسی پیرس کی جانب سے انتہائی معلوماتی اور آگاہی سوال وجواب کا سیشن بھی منعقد کیاگیا۔