باغ (آزاد کشمیر)میں 5 پولیس اہلکاروں کی حادثے میں موت پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا اظہار افسوس

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے باغ میں وین کھائی میں گرنے سے 5 پولیس اہلکاروں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ غمزدہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔قبل ازیں آزاد کشمیر کے علاقے باغ کے ضلع دھیر کوٹ میں پولیس کی گاڑی کھائی میں گرنے سے پانچ اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر دھیر کوٹ میں پولیس کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے کئی فٹ گہری کھائی میں گر کر تباہ ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق لس ڈنہ میں پیش آنے والے واقعے میں آئی جی کشمیر کے ریڈر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پولیس ذاکر اعوان، علی بخار سمیت پانچ اہلکار جاں بحق ہوئے۔حادثے میں مرنے والوں میں ایس ایچ او کھائیگلہ نوید، انسپیکٹر یاسر اور اہلکار فہیم بھی جاں بحق ہوئے ہیں۔