اسلام آباد : (صفدر حسین سے) وزیر اعظم پاکستان، شہباز شریف نے خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی کے معروف سیاسی، قدآور سماجی رہنما اور سابق ایم پی اے، بابر سلیم کو وزیر اعظم یوتھ پروگرام برائے خیبر پختونخواہ کے لئے اپنا مشیر تعینات کردیا ہے۔ صوابی کے غیور عوام اور سیاسی و سماجی شخصیات نے اِس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابر سلیم کا ماضی اور حال بے داغ ہے اور وہ اس عہدے کے لئے مستحق تھے۔محلہ فقیر آباد کے معروف سماجی کارکن، عزیز الرحمن نے کہا ہے کہ بابر سلیم کا مشیر وزیر اعظم بننا صوابی کے لئے ایک بڑا اعزاز ہے۔