امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی “ایپک” امریکی سیاسی دھارے میں مسلمانوں کی مضبوط آواز کیلئے کام کررہی ہے،کانگریس ویمن الہان عمر
ایپک” کا مقصد امریکی مسلمانوں خصوصا پاکستانیوں کو امریکی سیاسی دھارے میں لانے سینیٹ اور کانگریس ودیگر اعلی ایوانوں میں اپنے مطالبات کے حصول کیلئے جدوجہد کرنا ہے تاکہ ہماری نئی نسل کا مستقبل تابناک ہو،ڈاکٹراعجاز احمد
امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی نے امریکہ کی سیاست میں اہم کردار ادا کرتے ہوئے 1.2ملین کی خطیر رقم صدر جوبائیڈن کی مہم کیلئے اکٹھی کی جبکہ مجموعی طور پر6.26ملین صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی انتخابی مہم کیلئے صرف کئے اور سیاسی سطح پر اہم کردار ادا کیا،ڈاکٹر پرویز اقبال
امریکہ میں تمام قوموں نے سخت محنت کر کے اپنی شناخت حاصل کی،پاکستانی امریکنز کو بھی سخت محنت کرنا ہو گی تاکہ پاکستان کا مستقبل تابناک ہو،ٹام شوازی
امریکی مسلمان قومی معیشت میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،ہماری نوجوان نسل امریکی معاشرے کا اہم حصہ ہیں،اسلام کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے آگے بڑھنا ہو گا،سینیٹر سعود انور
تقریب میں کانگریس ویمن الہان عمر،کانگریس کے امیدوار ٹام شوازی،کنکٹیکٹ سے پاکستانی نژاد سینیٹر سعود انورکے علاوہ ایپک کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر اعجاز احمد،چیئرمین ہوسٹ کمیٹی ڈاکٹر پرویز اقبال،قونصل جنرل آف پاکستان عامر احمد اتوزئی،چیئرمین ایڈوائزری بورڈ فیضان حق،ندیم اختر،صدر نیویارک چیپٹر طارق خان،سینئر ممبر ناہید خان،ارسل اعجاز،ڈاکٹر سعدیہ طاہر،میڈیا ڈائریکٹر اسد علی چوہدری،آصف چوہدری،ڈاکٹر بشیر،فارس فیاض،مرزاخاور بیگ،محمد ذوالفقار،پرویز صدیقی،طاہر علی،اورنگزیب پیر زادہ،صوفیہ عباس،اطہرترمذی کے علاوہ سینکڑوں افراد اور فیملیز کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی
لانگ آئی لینڈ،نیویارک (منظور حسین سے)
امریکہ میں پاکستانیوں اور ڈائیورس کمیونٹی کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی ایپک کا ایک انتہائی خوبصورت اور تاریخ ساز گالہ ڈنر اور فنڈریز گزشتہ دنوں نیویارک کے ایک ہوٹل میں منعقد کیاگیا ایپک کی اس بڑی تقریب میں کانگریس ویمن الہان عمر،کانگریس کے امیدوار ٹام شوازی،کنکٹیکٹ سے پاکستانی نژاد سینیٹر سعود انورکے علاوہ ایپک کے چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز ڈاکٹر اعجاز احمد،چیئرمین ہوسٹ کمیٹی ڈاکٹر پرویز اقبال،قونصل جنرل آف پاکستان عامر احمد اتوزئی،چیئرمین ایڈوائزری بورڈ فیضان حق،ندیم اختر،صدر نیویارک چیپٹر طارق خان،سینئر ممبر ناہید خان،ارسل اعجاز،ڈاکٹر سعدیہ طاہر،میڈیا ڈائریکٹر اسد علی چوہدری،آصف چوہدری،ڈاکٹر بشیر،فارس فیاض،مرزاخاور بیگ،محمد ذوالفقار،پرویز صدیقی،طاہر علی،اورنگزیب پیر زادہ،صوفیہ عباس،اطہرترمذی کے علاوہ سینکڑوں افراد اور فیملیز کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی-تقریب کے آخر میں استاد حامد علی خان اور ہمنواؤں نے غزل گائیکی سے حاضرین کو خوب لطف اندوز کیا