ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں پاکستان ٹیم آج بھارت کے مدمقابل آئے گی۔
پاکستان نے ایونٹ میں 4 میچز میں 2 فتوحات سمیتی ہیں جبکہ 2 میچز ڈرا کیے ہیں، اسی طرح روایتی حریف بھارت نے اپنے تمام 4 میچز میں جیت حاصل کی ہے۔
میچ کب اور کہاں دکھایا جائے گا؟
دونوں ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12:45 پر جبکہ بھارتی وقت کے مطابق دوپہر 1:15 میدان پر اُتریں گی۔
پاکستان اور بھارت کے ہونیوالا میچ پی ٹی وی اسپورٹس اور جیو سپر پر لائیو نشر کیا جائے گا جبکہ ہندستان میں سونی لیو، ٹین 1 اور ٹین 1 ایچ ڈی چینلز پر لائیو میچ دیکھنے کی سہولت موجود ہوگی۔