اسلام آباد:(صفدر حسین سے)
ہمارے نوجوان پوری دنیا میں صف اول کےباصلاحیت شمار کئے جاتے ہیں، وہ اپنی مستقبل باہر ممالک کی بجائے اپنے ہی ملک میں سنواریں،پاکستان میں باہر ممالک سے زیادہ مواقع موجود ہیں،نوجانوں کی سمت درست کرنے اور انکی راہنمائی کی ضرورت ہے”اِن خیالات کا اظہار گورنر خیبرپختونخوا، فیصل کریم کنڈی نے علامہ اقبال اوپ یونیورسٹی میں ‘تخلیقی قیادت’کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے بطور مہمان خصوصی اپنے خطاب میں کیا۔
انھوں نے کہا کہ نوجوانوں کو جدید علوم سے مستفید ہونے کے لئے انٹرنیٹ کی بلا تعطل رسائی ضروری ہے،آئے دن سڑکیں بند کرنے سے ان میں مایوسی پھیلتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعات سمیت یہ ہم سب کی مشترکہ زمہ داری ہے کہ نئی نسل کی تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چھڑائیں اور انہیں مستقبل کے اجھے لیڈرزبنائیں، یہ کانفرنس اس خواب کی تعبیر کا ایک قدم ہے۔ آزاد کشمیر کے وزیر دیہی ترقی، فیصل ممتاز راٹھور نے خطاب کرتے ہوئے کہا آج کی ایم ترین موضوع پر کانفرنس کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے۔انہوں نے کیا کی ہماری خوش قسمتی ہے کہ نوجوانوں کی اتنی بڑی فوج ہمارے پاس ہے لیکن بد قسمتی سے ہمارے نوجوان تقسیم ہیں، انہیں ایک چھتری کے نیچے اکٹھا کرکے ایک قوم بنانے کی ضرورت ہے جو ملک کی ترقی و استحکام کے لئے ضروری ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ تعلیم واحد راستہ ہے جس سے آپ دوسروں پر فوقیت حاصل کرسکتے ہیں، ہمارے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، پاکستانی جوانوں نے ہر شعبہ زندگی میں اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔کانفرنس کا اہتمام آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن نے رضاکار فورس پاکستان کے تعاون سے کیا تھا۔دیگر مقررین میں رضاکار فورس کے صدر، عثمان رضا جولاہا، اورک آفس کی ایذڈیشنل ڈائریکٹر، ڈاکٹر صائمہ ناصر کے علاؤہ راحیل نذیر چوہدری،ایلیسن رینیو اور عمائمہ افتخار شامل تھے۔مقررین نے کہا کہ آج کی دنیا میں قائدانہ صلاحیتیں صرف طاقت کا مظہر نہیں بلکہ تعاون، تخلیقی سوچ اور جدت کے ستون ہیں۔ان کا کہنا تھا ہم یہاں اس لئے جمع ہے کہ نوجوانوں کو ان صلاحیتوں سے آراستہ کریں جو انہیں مستقبل کی قیادت میں نمایاں بنائیں گی۔