اسلام آباد 🙁 صفدر حسین سے) : علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر بہار 2024ء کے میٹرک اور ایف اے پروگرامز کے نتائج آؤٹ ہوچکے ہیں جن طلبہ کے رزلٹ میں FERلکھا آیا ہے، وہ طلبہ امتحان میں دوبارہ شامل ہونے کا چانس لینے کے لئے اپنی فیل شدہ مضامین کی رجسٹریشن 15دسمبر تک کروالیں۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے فیل شدہ مضامین کی رجسٹریشن کا نیا نظام متعارف کیا ہے جس پر طلبہ نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔اِس نئے نظام کے تحت اب میٹرک اور ایف اے کے جن طلبہ کے نتیجے میں FERلکھا آیا ہے وہ اس موقع سے فائدہ اٹھا کر خود کو 15دسمبر تک رجسٹرڈ کروائیں تاکہ انہیں امتحان میں شامل ہونے کا موقع دیا جاسکے۔طلبہ مزید معلومات اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس سمیت ملک بھر میں یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفسز سے حاصل کرسکتے ہیں۔