اوپن یونیورسٹی میں عشرہ رحمت للعالمینؐ کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد

اسلام آباد: (صفدر حسین سے)

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں عشرہ رحمت للعالمینؐ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کی خصوصی ہدایت پر اس عشرے کے دوران مختلف علمی، دینی اور روحانی تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے تاکہ طلبہ و طالبات کو سیرتِ طیبہؐ کے سنہری اصولوں سے روشناس کرایا جا سکے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز شعبہ پاکستان اسٹڈیز کے زیراہتمام خواتین کی ایک پرنور محفل میلاد منعقد ہوئی۔ پروگرام میں 15 سے زائد خواتین نعت خواں نے بارگاہِ رسالتؐ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ نعتیہ کلام کی گونج سے ہال معطر ہو گیا اور شرکاء بار بار ”سبحان اللہ” کے نعروں سے اپنی روحانی کیفیت کا اظہار کرتے رہے۔محفل میلاد کی خصوصیت یہ تھی کہ اسے یونیورسٹی کے ریڈیو چینل ایف ایم 91.6 سے براہِ راست نشر کیا گیا تاکہ زیادہ سے زیادہ سامعین اس بابرکت محفل میں شامل ہو سکیں۔شرکاء نے شعبہ پاکستان اسٹڈیز کی چیئرپرسن، ڈاکٹر ثمینہ یاسمین کو میلاد النبی ﷺ کے کامیاب اور شایانِ شان انعقاد پر دلی مبارکباد پیش کی۔تقریب کے اختتام پر ملک و ملت کی سلامتی، سیلاب متاثرین کی بحالی، فلسطین و غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی نصرت، یونیورسٹی کی ترقی اور پاکستان کی قیامت تک بقا و استحکام کے لیے اجتماعی دعا کی گئی۔

Share it :

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Войти Регистрация