اسلام آباد:( (صفدر حسین سے ):-)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں صنعت اور طلباء کے درمیان روابط کو فروغ دینے کے لئے آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن(اورک)کے زیر اہتمام گذشتہ روز ایک منفرد تقریب منعقد ہوئی جس میں پاک۔ترک انٹرنیشنل معارف سکولز اینڈ کالجزکی 10طالبات کو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں انٹرنشپ مکمل ہونے پر اسناد دیں گئیں
اس تقریب کے مہمان خصوصی یونیورسٹی کی فیکلٹی آف سائنسز کے سابق ڈین، پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد ارشد تھے۔ اورک کی ایڈیشنل ڈائریکٹر ریسرچ، ڈاکٹر صائمہ ناصر نے تقریب کی میزبانی کے فرائض انجام دئیے۔دیگر شرکاء میں پاک ترک انٹرنیشنل معارف سکولز اینڈ کالجز کی پرنسپل، ڈاکٹر زرفشان عدنان، پرائم منسٹر، نیشنل یوتھ کونسل کے چیف ایگڈیکٹو آفیسر، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے ایڈوائزر، ماجد شبیر، محمد حسام الدین، بحریہ یونیورسٹی کی انٹرپرینیورشپ کنسلٹنٹ، آمنہ صدف اور بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے اورک آفس کی اسٹنٹ ڈائریکٹر، ڈاکٹر نشوہ اقبال شائل تھیں۔ڈاکٹر ارشاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود کے وژن کے مطابق یونیورسٹی نئی نسل کی کیپسٹی بلڈنگ اور مہارتوں پر مبنی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
انٹرن شپ مکمل کرنے والی طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر ارشاد نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا مستقبل ہے،نوجوان جس قدر ہنر مند ہوں گے اتنا ہی یہ بچے ملک و قوم کے لئے کارآمد ہوں گے۔ڈاکٹر زرفشان عدنان نے پاک ترک سکولز کے بچیوں کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے پر وائس چانسلر، پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود اور اورک آفس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ بھی اس تعاون کو جاری رکھنے کی امید کا اظہار کیا۔ صنعتی ماہرین نے جاب اورینٹڈ تعلیم کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد نوجوانوں کو روزگار تلاش کرنے کے مسائل پیدا ہوتے ہیں، اس لئے مہارتوں پر مبنی تعلیم کی اشد ضرورت ہے تاکہ مستقل قریب میں بے روزگاری کے مسئلے پر قابو پایا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ اور صنعتوں کے درمیان روابط مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں علامہ اقبال اوپن یونیوردسٹی کا اوورک آفس ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ڈاکٹر صائمہ ناصر کا کہنا تھا کہ ہم نوجوانوں سے ناامید نہیں ہیں، قطرہ قطرہ بن کر ایک بڑی تبدیلی لا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو تحقیقی کام کو شوکیس کرانے کے مواقع فراہم کرتے رہیں گے۔تقریب کے اختتام پر انٹرن شپ مکمل کرنے والی طالبات کو اسناد دیں گئیں