انجمن غوثیہ کا چالیسواں تاریخ ساز عظیم الشان جشن عید میلاد النبیﷺ جلوس

انجمن غوثیہ بروکلین کے اس 40ویں سالانہ جلوس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ممالک سے علماء کرام اور مشائخ عظام کے علاوہ عاشقان رسول ﷺ کی ایک بہت بڑی تعداد دیکھنے میں آئی، اس موقع پر لٹل پاکستان کی فضائیں نعرہ رسالت،نعرہ تکبیر اور نعرہ حیدری سے گونجتی رہیں

جلوس میں انجمن غوثیہ کی ٹیم کے علاوہ علماء کرام میں والیء موہڑہ شریف پیر فضیل ایازکاظمی،پیر سیدمیر حسین شاہ،علامہ قاری اعجاز الحسن،سید شہزاد مصطفی الحسینی،عمران سیالوی،خبیب احمد چشتی،قاری سیف النبی قادری، قاری یونس،صوفی مشتاق نقشبندی،سید ثقلین حیدر شاہ،سید شفقت حسین شاہ ِسید آصف علی ظہوری کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے علماء کرام اور عاشقان نے بڑی تعداد میں شرکت کی

بروکلین،نیویارک (منظور حسین سے)

آقائے دوجہاں سرورکائنات فخر موجودات آنحضورﷺ کی ولادت باسعادت کے اہم ترین اور مقدس ترین دن کی مناسبت سے انجمن غوثیہ بروکلین نیویارک کی جانب سے ایک عظیم الشان اور بڑے جلوس کا انعقاد بارش کے شدید موسم میں لٹل پاکستان کونی آئی لینڈ ایونیو میں کیاگیا۔انجمن غوثیہ بروکلین کے اس 40ویں سالانہ جلوس میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے ممالک سے علماء کرام اور مشائخ عظام کے علاوہ عاشقان رسول ﷺ کی ایک بہت بڑی تعداد دیکھنے میں آئی۔ اس موقع پر لٹل پاکستان کی فضائیں نعرہ رسالت،نعرہ تکبیر اور نعرہ حیدری سے گونجتی رہیں۔اپنے خطابات کے دوران علماء کرام کا کہنا تھا کہ آپ ﷺ کی بعثت سے کائنات میں کفر کے اندھیرے ختم ہو کر رہ گئے اور کائنات پاک نور سے جگمگا اٹھی۔انجمن غوثیہ بروکلین نیویارک کا 40واں سالانہ جلوس زیر سرپرستی بانی وچیئرمین انجمن غوثیہ انٹرنیشنل و زیب سجادہ حضور باباعالم شاہ بادشاہ سرکار والی پیراں شریف حضرت پیر سید صفدر حسین شاہ اور ان کے صاحبزادے سید شیراز حسین شاہ کے نکالا گیا۔ جلوس میں شامل شرکاء حضور پاکﷺ پہ درود وسلام بھیجتے رہے اور سروکار کائنات سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کرتے رہے۔جلوس کے اطراف میں مکمل سکیورٹی کا بندوبست بھی تھا۔جلوس میں انجمن غوثیہ کی ٹیم کے علاوہ علماء کرام میں والیء موہڑہ شریف پیر فضیل ایازکاظمی،پیر سیدمیر حسین شاہ،علامہ قاری اعجاز الحسن،سید شہزاد مصطفی الحسینی،عمران سیالوی،خبیب احمد چشتی،قاری سیف النبی قادری، قاری یونس،صوفی مشتاق نقشبندی،سید ثقلین حیدر شاہ،سید شفقت حسین شاہ ِسید آصف علی ظہوری کے علاوہ ہر مکتبہ فکر کے علماء کرام اور عاشقان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلوس میں اہم کردار ادا کرنے والوں میں شیخ اشفاق احمد،راجہ رزاق،راجہ رضوان،ندیم بٹ پیش پیش تھے۔یادرہے یہ جلوس پچھلی 4دہائیوں سے مسلسل نکالا جارہا ہے اور مسلمانوں کے اتحاد وامن اور عشق مصطفیﷺ کا مظہر ہے۔

Share it :

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Войти Регистрация