انجمن غوثیہ انٹرنیشنل کا سالانہ جلوس،دنیا بھر سے علماء سمیت سینکڑوں افراد کی شرکت
انجمن غوثیہ کے صدر پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید صفدر حسین شاہ،ممتاز عالم دین محمد عرفان شاہ مشہدی موسوی،پیر فضیل عیاض قاسمی،علامہ شہباز احمد چشتی،پیر سید شہزاد مصطفی الحسینی،پیر سید امیر حسین شاہ،محمد اعجاز، مولانا ارشاد الحق،قاری غلام رسول،مولانا انور مدنی کے علاوہ پاکستان سے تشریف لائے ہوئے ممتاز علماء کرام نے جلوس میں شرکت کی
انجمن غوثیہ کے جلوس میں جہاں سینکڑوں مردوں،بوڑھوں اور بچوں نے شرکت کی وہیں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی-جلوس کے تمام ترراستے میں لوگوں نے سبز گنبد کے متصل جھنڈے اٹھا رکھے تھے،لٹل پاکستان میں ہر طرف دردو سلام کی صدائیں سنی جا رہی تھیں
بروکلین،نیویارک (منظور حسین سے)
امریکہ میں اہل سنت والجماعت کی اہم تنظیم انجمن غوثیہ انٹرنیشنل کے زیر انتظام 39واں سالانہ مرکزی جشن عید میلاد النبیﷺکا جلوس امسال بھی لٹل پاکستان سے برآمد ہوا-انجمن غوثیہ کے اس عظیم الشان جلوس میں انجمن غوثیہ کے صدر پیر طریقت رہبر شریعت پیر سید صفدر حسین شاہ،لندن سے تشریف لائے ہوئے ممتاز عالم دین محمد عرفان شاہ مشہدی موسوی،پیر فضیل عیاض قاسمی،علامہ شہباز احمد چشتی،پیر سید شہزاد مصطفی الحسینی،پیر سید امیر حسین شاہ،محمد اعجاز، مولانا ارشاد الحق،قاری غلام رسول،مولانا انور مدنی،سید شیراز شاہ،راجہ رزاق آف پران،معروف نعت خوان اصغر چشتی کے علاوہ پاکستان سے تشریف لائے ہوئے ممتاز علماء کرام نے بھرپور طریقے سے شرکت کی-انجمن غوثیہ کے جلوس سے خطاب کرتے ہوئے علماء کرام کا کہنا تھا کہ آنحضورؐ کے عاشقان تا قیامت آپؐ کی سنتوں کی پیروی کرتے رہیں گے اور آپؐ کی ناموس پر دنیا کے ہر کونے میں مرمٹنے کیلئے تیار ہیں -علماء کرام کا کہنا تھا کہ کائنات میں آپؐ سے بڑی ہستی کوئی بھی نہیں -جب تک دنیا رہے گی آنحضورؐ کے دیوانے شمع رسالت پر مرمٹتے رہیں گے-علماء کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں آپؐ کی حرمت کی خاطر قربانی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں -اپنی جان اور اپنی اولاد کو قربان کرنے کیلئے ایک لمحے کیلئے بھی نہیں سوچیں گے-انجمن غوثیہ کے جلوس میں جہاں سینکڑوں مردوں،بوڑھوں اور بچوں نے شرکت کی وہیں خواتین کی ایک بہت بڑی تعداد نے بھی شرکت کی-جلوس کے تمام ترراستے میں لوگوں نے سبز گنبد کے متصل جھنڈے اٹھا رکھے تھے-لٹل پاکستان میں ہر طرف دردو سلام کی صدائیں سنی جا رہی تھیں -جلوس کے بعد جامع مسجد مکی میں جلسے کا اہتمام بھی کیاگیا جس میں شریک علماء نے تقاریر بھی کیں