آسٹن: امریکی انتخابات میں پاکستانی نژاد ڈیموکریٹ امیدوار سلیمان لالانی ٹیکساس کی ریاستی اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔ سلیمان لالانی پیشے کے اعتبار سے میڈیکل ڈاکٹر ہیں اور اس سے پہلے بھی ٹیکساس اسمبلی کے رکن منتخب ہوچکے ہیں۔ بنیادی طور پر ان کا تعلق کراچی سے ہے اور طویل عرصے سے امریکا میں آباد ہیں۔ انہوں نے 28 ہزار 240 ووٹ لے کر ریپبلیکنز حریف کو شکست دی۔ سلیمان لالانی ٹیکساس اسمبلی کے حلقہ 76 کی نمائندگی کرتے ہیں اور ان کا دیرینہ تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے۔