امریکہ میں پاکستانیوں کی سب سے بڑی اور سب سے پرانی تنظیم (پاکولی) پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ  کی تاریخ ساز حلف برداری کی تقریب

پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ “پاکولی” کمیونٹی کو سیاست، طب، انجینئرنگ، قانون اور آرٹس سمیت ہر میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی۔” چیئرمین بشیر قمر

پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ “پاکولی” نوجوانوں کو امریکی سیاست میں فعال کردار دینے کے لیے تیار کر رہی ہے تاکہ وہ مستقبل میں مین اسٹریم میں پاکستان اور کمیونٹی کی نمائندگی کر سکیں۔”توقیرالحق۔

 نومنثخب عہدیداران جن میں توقیر الحق صدر’ صفدر حسین قریشی سینئر نائب صدر’ شاہد رانجھا نائب صدر ‘جمال ظفر نائب صدر’ آدم اعظم جنرل سیکرٹری’ حنیف رحمان جوائنٹ سیکرٹری سلمان ظفر کمپٹرولر’ تسنیم قمر’میڈیا کوآرڈینیٹر ‘عتیق قادری ایگزیکٹو ڈائریکٹر’ سید وسیم ڈائریکٹر’ چودھری فیصل محمود ڈائریکٹر’ شہزاد الحق ڈائریکٹر’ عالشبہ باری ڈائریکٹر’ سید اظفر زیدی ڈائریکٹر’شگفتہ خان ڈائریکٹر یوسف سجاد ڈائریکٹر’ شبنم آغا ڈائریکٹر’ ارشد حسین ڈائریکٹر اشتیاق خان ڈائریکٹر محمد سلیم ڈائریکٹر ولید رانجھا یوتھ ڈائریکٹر’ سفیان قریشی یوتھ ڈائریکٹر’ ایلسا مسعود یوتھ ڈائریکٹر’ریبل الحق یوتھ ڈائریکٹر’ دانیال ندیم یوتھ ڈائریکٹر’ فجر زیدی یوتھ ڈائریکٹر حمزہ خان یوتھ ڈائریکٹر احسن خان یوتھ ڈائریکٹر شامل ھیں

 ناسو کاؤنٹی، نیو یارک (منظور حسین سے) 

ھیکس ول کے خوبصورت اور دلکش کشادہ حال میں پاکستانی امریکن کمیونٹی آ ف لانگ ائی لینڈ (پاکولی) نے ناسو کاؤنٹی کمیونٹی سینٹر میں اپنی نئی باڈی کی حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد کی، جس میں کمیونٹی کے رہنماؤں، کاروباری شخصیات اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

کمیونٹی کی ہردلعزیز شخصیت اور ممتاز پاکستانی امریکن جرنلسٹ پاکستان وائس کے مدید اعلی بشیر قمر اور پاکولی کے صدر ممتاز پاکستانی امریکن بزنس مین شیخ توقیر الحق کی زیر نگرانی ہوئی جس میں نائب صدر ممتاز پاکستانی امریکن اور نوجوان سیاستدان ہمایوں صفدر اور ان کی ٹیم نے شمولیت اختیار کی جبکہ امریکن کمیونٹی کے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی بڑھ چڑھ کر اس تقریب میں حصہ لیا-

چیئرمین بشیر قمر نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا نومنثخب عہدیداران جن میں توقیر الحق صدر’ صفدر حسین قریشی سینئر نائب صدر’ شاہد رانجھا نائب صدر ‘جمال ظفر نائب صدر’ آدم اعظم جنرل سیکرٹری’ حنیف رحمان جوائنٹ سیکرٹری سلمان ظفر کمپٹرولر’ تسنیم قمر’میڈیا کوآرڈینیٹر ‘عتیق قادری ایگزیکٹو ڈائریکٹر’ سید وسیم ڈائریکٹر’ چودھری فیصل محمود ڈائریکٹر’ شہزاد الحق ڈائریکٹر’ عالشبہ باری ڈائریکٹر’ سید اظفر زیدی ڈائریکٹر’شگفتہ خان ڈائریکٹر یوسف سجاد ڈائریکٹر’ شبنم آغا ڈائریکٹر’ ارشد حسین ڈائریکٹر اشتیاق خان ڈائریکٹر محمد سلیم ڈائریکٹر ولید رانجھا یوتھ ڈائریکٹر’ سفیان قریشی یوتھ ڈائریکٹر’ ایلسا مسعود یوتھ ڈائریکٹر’ریبل الحق یوتھ ڈائریکٹر’ دانیال ندیم یوتھ ڈائریکٹر’ فجر زیدی یوتھ ڈائریکٹر حمزہ خان یوتھ ڈائریکٹر احسن خان یوتھ ڈائریکٹر شامل ھیں

چیئرمین بشیر قمر نے اس موقع پر خطاب کرتے ھوئے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی آف لانگ آئی لینڈ “پاکولی” گزشتہ چار دہائیوں سے پاکستانی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر رہی ہے اور پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ نو منتخب صدر توقیرالحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ تنظیم نوجوانوں کو امریکی سیاست میں فعال کردار ادا کرنے کے لیے تیار کر رہی ہے تاکہ وہ مستقبل میں مین اسٹریم میں پاکستان اور کمیونٹی کی نمائندگی کر سکیں۔

تقریب میں نیو یارک سٹی کے میئر کی ایڈوائزر عطیہ شہناز مہمانِ خصوصی تھیں جنہوں نے “پاکولی”  کے کردار کو سراہا۔ دیگر مقررین میں آدم اعظم،، صفدر قریشی، عتیق قادری، شاہد رانجھا اور دیگر سماجی و کاروباری رہنما شامل تھے۔ مقررین نے خواتین اور نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی شمولیت کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ  پاکولی کمیونٹی کو سیاست، طب، انجینئرنگ، قانون اور آرٹس سمیت ہر میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرے گی۔

Pakistani American Community Organization (PACOLI)

Share it :

Leave a comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Войти Регистрация