آزاد کشمیر میں صحت کارڈ کی سہولیات عوام کا خواب بن کر رہ گئی

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں صحت کارڈ کی سہولیات عوام کا خواب بن کر رہ گئی غریب عوام پریشان وزیراعظم چوہدری انوار الحق کا ہوائی اعلان کہ آذاد کشمیر کا ہیلتھ کارڈ یکم جولائی سے دوبارہ آن ہو رہا ہے۔ڈیڑھ ماہ گزر گیا وزیراعظم کے اس اعلان پر عمل درامد نہ ہو سکا جبکہ حکومت وقت کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ عوام کو صحت اور تعلیم جیسی سہولیات فراہم کرے لیکن حکومت ازاد کشمیر نے سہولیات دینے کے بجائے سہولیات چھین کر عوام کو پریشان کر رکھا ہے غریب عوام جو کہ ضروریات زندگی پوری کرنے سے عاجز ہے اپنا راشن پورا کرنا اس وقت مشکل ہوا ہی